BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 13 October, 2007, 00:49 GMT 05:49 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ایک روزہ میچوں کے لیے ٹیم کا اعلان

پاکستان کرکٹ ٹیم(فائل فوٹو)
ٹیسٹ میچوں کھیلنے والی ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئی ہیں
پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے لیے پندرہ رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔

ٹیسٹ ٹیم میں شامل کھلاڑیوں میں سے ایک روزہ میچوں کے لیے چار تبدیلیاں کیں گئیں ہیں جن کے تحت شاہد آفریدی، عمران نذیر، یاسر حمید اور فاسٹ بالر سہیل تنویر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

چیف سلیکٹر صلاح الدین صلو نے کہا کہ محمد آصف کو ایک ہفتے کے آرام کا مشورہ دیا گیا ہے لہذا ان کے ٹیم میں شامل ہونے کا فیصلہ سترہ اکتوبرکو کیا جائے گا لیکن ان کے علاوہ تین فاسٹ بالر عمر گل، راؤ افتخار اور سہیل تنویر کو شامل کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چار میچ نہ کھیلنے کی پابندی پوری ہونے کے بعد اگر شعیب اختر نے اپنی فِٹنس ثابت کی تو انہیں پانچویں میچ کے لیے مد نظر رکھا جائےگا۔’وہ اتنا بڑا کھلاڑی ہے کہ اس کی ٹیم میں شمولیت سے ٹیم مزید مضبوط ہو جائے گی۔‘

سہیل تنویر کو یاسرعرفات پر ترجیح دینے کے فیصلے کی بابت صلاح الدین صلو کا کہنا تھا کہ سہیل تنویر کو ایک آل راؤنڈر کے طور پر رکھا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عبدالرزاق ایک اچھا آل راؤنڈر ہے لیکن انہیں چاہیے کہ اپنی فارم اور فٹ نس ثابت کرنے کے لیے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلیں۔

انہوں نے کہا کہ لاہور اور کراچی میں ٹیم کا انحصار سپن بالروں پر ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ شعیب ملک پانچویں بالر تھے لیکن نہ جانے انہوں نے بالنگ کیوں نہیں کروائی۔

انہوں نے کہا کہ کامران اکمل کو اوپنگ کروانے کا فیصلہ ٹیم مینجمنٹ کا تھا اور سلیکشن کمیٹی ان معاملات میں دخل نہیں دیتی۔

پاکستان ٹیم: سلمان بٹ،کامران اکمل،یونس خان،،محمد یوسف،مصباح الحق،شعیب ملک،عبدالرحمن،عمر گل،محمد آصف،عمران نذیر،شاہد آفریدی،یاسر حمید،راؤ افتخار،سہیل تنویر محمد حفیظ۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد