BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 18 April, 2007, 19:48 GMT 00:48 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان

کرکٹ بورڈ کا لوگو
سلیکشن کمیٹی کے دوسرے ممبران میں سابق ٹیسٹ کرکٹرز شفقت رانا اور سلیم جعفر شامل ہیں
پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کر دیا ہے۔

اس تین رکنی کمیٹی کے چئرمین سابق ٹیسٹ کرکٹر صلاح الدین صلو ہیں جبکہ ممبران میں سابق ٹیسٹ کرکٹرز شفقت رانا اور سلیم جعفر شامل ہیں۔

صلاح الدین صلو اور سلیم جعفر کراچی سے ہیں جبکہ شفقت رانا کا تعلق لاہور سے ہے۔

پاکستانی ذرائع ابلاغ میں کئی روز سے صلاح الدین صلو کے سلیکشن کمیٹی کے نئے چئرمین بننے کی پیش گوئیاں ہو رہی تھیں اور یہ پیش گوئیاں بالکل سچ ثابت ہوئیں۔

یہ سلیکشن کمیٹی دو سال کے لیے بنائی گئی ہے اوریہ کل وقتی کمیٹی تنخواہ دار ہو گی لیکن ابھی ان کے معاوضے کی بابت پاکستان کرکٹ بورڈ نے کوئی تفصیل نہیں بتائی۔

یہ کمیٹی پاکستان کی قومی اور اے ٹیم کا انتخاب کرے گی جبکہ جونیر ٹیم کا انتخاب جونیر سلیکشن کمیٹی کرے گی جس کا اعلان چند روز تک کیا جائے گا۔

وسیم باری
آئر لینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد سلیکشن کمیٹی کے چئرمین وسیم باری اور دیگر ممبران نے استعفیٰ دے دیا تھا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئی سلیکشن پالیسی کا بھی اعلان کیا جس کے مطابق سلیکشن کمیٹی ملک میں ہونے والے میچز میں کپتان کے مشورے سے میدان میں اترنے والے گیارہ کھلاڑیوں کا فیصلہ بھی کرے گی جبکہ غیر ملکی دوروں کے لیے سلیکشن کمیٹی سکواڈ کا اعلان کرے گی۔

غیر ملکی دورے پر پلئنگ الیون کا فیصلہ ٹور سلیکشن کمیٹی کرے گی جو کہ ٹیم مینجر، کوچ، کپتان اور نائب کپتان پر مشتمل ہو گی۔

اس سلیکشن کمیٹی کی پہلی ذمہ داری سری لنکا اور پاکستان کے درمیان ابو ظہبی میں ہونے والی تین ایک روزہ میچز کی سیریز کے لیے ٹیم کا انتخاب ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان کی ٹیم کی عالمی کپ میں آئر لینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد سلیکشن کمیٹی کے چئرمین وسیم باری اور دیگر ممبران نے استعفیٰ دے دیا تھا۔

 وسیم باری’آل آؤٹ‘
چیئرمین کے بعد سلیکشن کمیٹی بھی مستعفی
سلیکٹرز بھی مستعفی
وسیم باری، اقبال قاسم، احتشام الدین بھی مستعفی
شعیب اخترشعیب چاہتے ہیں
کرکٹ بورڈ کپتان کا اعلان جلد از جلد کرے
کون بنے گا کپتان؟
پاکستانی ٹیم میں سے کون کون دوڑ میں ہے ؟
نسیم اشرفبورڈ میں تبدیلیاں
’اب کام کارپوریٹ بورڈ کی طرح ہوگا‘
اسی بارے میں
بغیر کوچ کے تربیت
17 April, 2007 | کھیل
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد