BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بغیر کوچ کے تربیت

کیمپ میں تیس کھلاڑیوں کو بلوائے جانے کا امکان ہے
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ایک روزہ میچوں کی سیریزکے لیئے کیمپ میں کھلاڑی کسی کوچ کے بغیر تربیت حاصل کریں گے کیونکہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ابھی تک کسی کوچ کی خدمات حاصل نہیں کیں۔

مئی میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان یہ سیریز ابو ظہبی میں ہو گی اور اس کی تیاری کے لیے یکم مئی سے لاہور کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کیمپ لگایا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشن ذاکر خان کا کہنا ہے: ’ کوچ کا نہ ہونا کوئی بڑا ایشو نہیں ہے اور جیسا کہ چئرمین نسیم اشرف بھی کہہ چکے ہیں کہ مینجر طلعت علی ہی مینجر اور کوچ کی حثیت سے ٹیم کے ساتھ جا سکتے ہیں۔‘

سری لنکا کے خلاف اس سیریز کے لیے کیمپ میں تیس کھلاڑیوں کو بلوائے جانے کا امکان ہے لیکن ان کھلاڑیوں کو منتخب کرنے کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے ابھی تک سلیکشن کمیٹی کا اعلان نہیں کیا۔

کرکٹ بورڈ کے ارباب اختیار کے مطابق یہ فیصلہ چند دنوں تک متوقع ہے اور اس بار سلیکشن کمیٹی تنخواہ دار افراد پر مشتمل ہوگی۔

سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے ٹیم میں یاسر حمید، فیصل اقبال، مصباح الحق، عمران فرحت، سلمان بٹ اورر شبیر احمد کے علاوہ ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو کھیلنے کا موقع دیے جانے کا امکان ہے اور ہو سکتا ہے کہ چند سینیر کھلاڑیوں کو اس میں شامل نہ کا جائے۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ٹیم جو عالمی کپ میں آئرلینڈ جیسی نو آموز ٹیم سے ہار کر پہلے مرحلے میں ہی باہر ہو گئی کسی باقائدہ کوچ کے بغیر کس طرح تربیت کرے گی جبکہ اس کے خلاف سری لنکا کی ٹیم ہے جو عالمی کپ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہے؟

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد