’کوچ کے ساتھ جھگڑے پر جرمانہ‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فاسٹ بولر شعیب اختر کو کوچ باب وولمر کے ساتھ جھگڑا کرنے کے جرم میں جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ پاکستان ٹیم کے کوچ باب وولمر نے تصدیق کی ہے کہ ٹیم منیجر طلعت علی نے شیعب اختر کو ڈیرھ لاکھ روپےجرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ پورٹ الزبتھ ٹیسٹ میں ان فٹ ہونے کے بعد شعیب اختر اور کوچ باب وولمر کے جھگڑے کو ٹی وی پردیکھا گیا تھا۔ شیعب اختر گیارہ ماہ کے وقفے کے بعد ٹیم میں واپس آئے اور صرف پہلی اننگز میں بولنگ کرا سکے۔ اس اننگز میں شعیب اختر نے چھتیس رنز کے عوض جنوبی افریقہ کے چارکھلاڑی آؤٹ کیے اور جنوبی افریقہ کی ٹیم پہلی اننگز میں صرف ایک سو چوبیس رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ شعیب اختر دوسری اننگز میں گیند نہ کرا سکے لیکن پاکستان نے یہ ٹیسٹ میچ جیت کر تین میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر کر دی ہے۔ باب وولمر نے ان اطلاعات کی تردید کی ہے کہ انہوں نے مستعفی ہونے کی دھمکی دی تھی لیکن اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ٹیم کے مینیجر طلعت علی نے شعیب اختر پر جرمانہ عائد کیا ہے۔ شعیب اختر ہیمسٹرنگ انجری کی وجہ سے دورے سے واپس بھیج دیئے گئے ہیں۔ | اسی بارے میں شعیب اختر، محمد آصف بری05 December, 2006 | کھیل وجہ اختلافات نہیں فٹنس ہے، انضمام 03 January, 2007 | کھیل شعیب وولمر تنازعہ پر’ کارروائی‘22 January, 2007 | کھیل وسیم کی سیلیکشن کمیٹی پر تنقید12 January, 2007 | کھیل شعیب اور عمر پاکستان روانہ23 January, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||