وسیم کی سیلیکشن کمیٹی پر تنقید | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فاسٹ بولر شعیب اختر کو جنوبی افریقہ کے دورے کے لیے پاکستانی کرکٹ ٹیم میں منتخب نہ کرنے پر سابق کپتان وسیم اکرم نے پاکستان کرکٹ بورڈ پر کڑی تنقید کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ شعیب اختر کو ڈراپ کرنے کا فیصلہ مضحکہ خیز تھا۔ انہیں پہلے ہی ٹیم کے ساتھ جنوبی افریقہ جانا چاہیے تھا۔ وسیم اکرم سے قبل عمران خان، سرفراز نواز اور وقار یونس بھی سیلیکٹرز کی جانب سے شعیب اختر کو نظرانداز کرنے پر تنقید کرچکے ہیں۔ وسیم اکرم جو پاکستان کی طرف سے ٹیسٹ میں چارسو چودہ اور ون ڈے میں پانچ سو دو وکٹوں کے ساتھ سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے بالر ہیں نے کہا کہ شعیب اختر کے بار ے میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ وہ ان فِٹ ہیں لیکن انہوں نے فرسٹ کلاس میچ میں ایک دن میں اکیس اوورز کرا کر اپنی فِٹنس ثابت کردی۔
وسیم اکرم کہتے ہیں کہ ’اگر ایک بولر فٹ ہے تو اسے ٹیم سے باہر رکھنے کا کوئی جواز نہیں۔ سیلیکشن میرٹ پر ہونی چاہئے اور پاکستانی ٹیم میں کسی کو ذاتی پسند یا ناپسند نہیں رکھنی چاہئے‘۔ وسیم اکرم کے مطابق شعیب اختر ایک میچ وننگ بولر ہیں اور یہ خوش آئند بات ہے کہ انہیں دوبارہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ جنوبی افریقہ میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی کے بارے میں وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ ’بھارت کے مقابلے میں پاکستانی ٹیم زیادہ اچھی ہے اور اس کی جانب سے اچھی پرفارمنس کی توقع ہے۔ آخری ٹیسٹ میں بھارتی ٹیم کی کارکردگی اوسط درجے کی رہی اور وہ ڈری ڈری محسوس ہوئی۔ اس کے برعکس پاکستانی ٹیم کا انداز زیادہ جارحانہ ہے۔ مجھے امید ہے کہ جنوبی افریقہ کو پاکستانی ٹیم کی طرف سے زیادہ سخت مزاحمت ملے گی‘۔ | اسی بارے میں شعیب جنوبی افریقہ پہنچ گئے12 January, 2007 | کھیل شعیب کو جنوبی افریقہ بلا لیا گیا08 January, 2007 | کھیل وجہ اختلافات نہیں فٹنس ہے، انضمام 03 January, 2007 | کھیل ’ڈوپنگ کا معاملہ ٹھنڈا نہیں ہوا ہے‘20 December, 2006 | کھیل ’شعیب شاید واپس نہ آسکیں‘07 November, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||