BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 08 January, 2007, 12:07 GMT 17:07 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شعیب کو جنوبی افریقہ بلا لیا گیا

شعیب اختر
شعیب اختر نے قائداعظم ٹرافی کے میچ میں اپنی فٹنس بھی ثابت کی
پاکستان کرکٹ بورڈ نے فاسٹ بولر شعیب اختر کو فوری طور پر جنوبی افریقہ بھیجنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

یہ فیصلہ عمرگل اور شعیب ملک کے ان فٹ ہو جانے کے بعد کیا گیا ہے۔

فاسٹ بولر عمرگل ٹخنے کی تکلیف میں مبتلا ہیں جبکہ شعیب ملک گھٹنے میں تکلیف کے سبب پہلا ٹیسٹ نہیں کھیل سکیں گے۔ آل راؤنڈر عبدالرزاق پہلے ہی ان فٹ ہونے کے سبب جنوبی افریقہ نہیں جاسکے ہیں۔

شعیب اختر کو جنوبی افریقہ کے دورے کے لیے سلیکٹرز نے یہ کہہ کر ٹیم میں شامل نہیں کیا تھا کہ انہیں میچ فٹنس درکار ہے لیکن اب بالروں کے ان فٹ ہونے کے بعد ٹیم منیجمنٹ کی درخواست پر شعیب اختر کو جنوبی افریقہ بھیجا جا رہا ہے اور وہ پہلی دستیاب فلائٹ سے جنوبی افریقہ روانہ ہوجائیں گے۔

شعیب اختر نے قائداعظم ٹرافی کے میچ میں اپنی فٹنس بھی ثابت کی ہے اور پہلی اننگز میں انہوں نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر نسیم اشرف نے بھی اسلام آباد کے ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ پر جاری میچ میں شعیب اختر کی فٹنس کا جائزہ لیا۔

محمد یوسف اہلیہ کے آپریشن کی وجہ سے اس وقت پاکستان میں ہیں

یاد رہے کہ سابق پاکستانی کھلاڑیوں عمران خان، سرفراز نواز اور وقاریونس نے شعیب اختر کو پاکستانی ٹیم میں شامل نہ کیے جانے پر سخت مایوسی ظاہر کی تھی۔ ذرائع ابلاغ نے شعیب اختر کو پاکستانی ٹیم میں شامل نہ کیے جانے کو ان کے کپتان انضمام الحق سے ناخوشگوار تعلقات کا شاخسانہ قرار دیا تھا تاہم کپتان انضمام الحق اس تاثر کو غلط قرار دے چکے ہیں۔

ادھر پاکستان کے سٹار بلے باز محمد یوسف بھی اپنی اہلیہ کے آپریشن کی وجہ سے ٹیم کے ہمراہ جنوبی افریقہ نہیں جا سکے ہیں۔ یوسف اپنی اہلیہ کی بیماری کے سبب ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز میں بھی ملتان اور فیصل آباد کے میچ نہیں کھیل سکے تھے۔

اگر ان کی اہلیہ کا آپریشن بارہ جنوری کو ہوا تو وہ چودہ جنوری کو جنوبی افریقہ روانہ ہوجائیں گے۔ تاہم اگر آپریشن میں تاخیر ہوئی تو محمد یوسف دوسرا ٹیسٹ بھی نہیں کھیل سکیں گے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد