یوسف کے ایوارڈز اور انعامات | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے سٹار بیٹسمین محمد یوسف کو ایک کیلنڈر ائیر میں سب سے زیادہ رنز اور مسلسل چھ ٹیسٹ سنچریاں بنانے سر ڈونلڈ بریڈمین کا ریکارڈ برابر کرنے پر کرکٹ کے شائقین سے زبردست خراجِ تحسین تو ملا ہی ہے اس کے ساتھ ساتھ انہیں پاکستان میں بھی مختلف ایوارڈز ملے ہیں۔ انہیں مین آف دی سیریز اور مین آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ اور اس کے علاوہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق انہیں نو مختلف ایوارڈز بھی ملے ہیں۔ ان کی تفصیل کچھ اس طرح سے ہے۔ ۔ پیٹرن انچیف آف کرکٹ صدرِ پاکستان کی طرف سے دس لاکھ روپے کا انعام۔ ان سب انعامات کی مجموعی مالیت پینسٹھ لاکھ روپے بن جاتی ہے۔ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||