انضمام اور یوسف کی ٹیم میں واپسی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پانچواں اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ ہفتہ کو نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جارہا ہے۔ کپتان انضمام الحق انگلی کے ٹانکے کھلنے کے بعد اب یہ میچ کھیل سکیں گے۔ اس کے ساتھ پاکستانی ٹیم میں محمد یوسف کی بھی واپسی ہوئی ہے جو کہ اہلیہ کی بیماری کی وجہ سے ملتان کا میچ نہیں کھیل سکے تھے۔ انضمام الحق کی انگلی کے ٹانکے کھل گئے ہیں اور انہوں نے ٹیم پریکٹس میں بھی حصہ لیا۔ ان دو تجربہ کار بیٹسمینوں کے علاوہ ٹیم میں عمر گل اور عبدالرحمن کی شمولیت بھی یقینی ہے۔ ملتان کا میچ کھیلنے والی ٹیم سے شاہد آفریدی، محمد سمیع اور فیصل اقبال کو ڈراپ کردیا جائے گا۔ اس کے علاوہ شعیب ملک کی فارم اور عمران فرحت کی غیرمستقل مزاجی بھی مسئلہ بنی ہوئی ہے۔ ان دونوں میں سے کسی ایک کو اس میچ میں کھیلنے کے لیے چنا جائے گا۔ کوچ باب وولمر اس فیصلہ کن میچ میں کسی تجربے کے بارے میں نہیں سوچ رہے جیسا کہ ملتان میں شاہد آفریدی کو اوپنر کھلانے کا تجربہ ناکام رہا تھا۔ ویسٹ انڈیز کو کپتان برائن لارا کی فارم پر تشویش ہے جنہوں نے تین ون ڈے میچوں میں صرف27 رنز بنائے ہیں حالانکہ انہوں نے ٹیسٹ سیریز میں448 رنز سکور کیے تھے۔ مبصرین کا خیال ہے کہ نیشنل سٹیڈیم کی وکٹ پر بڑا سکور بننے کی توقع ہے۔ | اسی بارے میں دل چاہتا ہے کھیلتا ہی رہوں: انضمام10 November, 2006 | کھیل ویسٹ انڈیز کے چھ کھلاڑی آؤٹ28 November, 2006 | کھیل ٹیم انضمام، یوسف، یونس کے بغیر11 December, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||