ٹیم انضمام، یوسف، یونس کے بغیر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیرہ دسمبر کو ملتان میں ہونے والے چوتھے ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستانی کپتان انضمام الحق کی شرکت مشکوک ہے جبکہ محمد یوسف کی جگہ ٹیم میں شاہد آفریدی کو شامل کیا گیا ہے۔ کپتان انضمام کی جگہ سلیکٹرز نے مڈل آرڈر بیٹسمین فیصل اقبال کو پندرہ رکنی سکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔ محمد یوسف اہلیہ کی بیماری کی وجہ سے میچ نہیں کھیل سکیں گے۔ وہ اسی سبب فیصل آباد کا دوسرا ون ڈے بھی نہیں کھیلے تھے۔ انضمام الحق کی بائیں ہاتھ کی انگلی فیلڈنگ کے دوران زخمی ہوگئی تھی اور اس پر تین ٹانکے آئے تھے جس کے سبب انضمام الحق بیٹنگ کے لئے نہیں آسکے تھے۔ تاہم انضمام الحق کا کہنا ہے کہ وہ کھیلنے کا حتمی فیصلہ میچ سے قبل کریں گے۔ چیف سلیکٹر وسیم باری کا کہنا ہے کہ انضمام الحق کی انجری اور یونس خان کی عدم دستیابی کے سبب فیصل اقبال کو سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ 24 سالہ فیصل اقبال نے17 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔ انہوں نے آخری ون ڈے انٹرنیشنل اکتوبر2003 میں جنوبی افریقہ کے خلاف راولپنڈی میں کھیلا تھا جس میں وہ صفر پر آؤٹ ہوئے تھے۔ نائب کپتان یونس خان اپنے بھائی کے انتقال کے سبب دستیاب نہیں ہیں۔ اگر انضمام الحق فٹ نہ ہونے کے نتیجے میں ملتان کا میچ نہ کھیل سکے تو پھر قیادت کی ذمہ داری عبدالرزاق کو سونپی جائےگی ۔ شاہد آفریدی کو پیٹرنز ٹرافی کے میچ میں شاندار سنچری کے بعد سلیکٹرز نے ٹیم میں شامل کیا ہے۔ بھارت میں منعقدہ چیمپینز ٹرافی میں مایوس کن کارکردگی کے بعد وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز اور پھر پہلے تین ون ڈے میچوں میں سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکےتھے۔ شاہد آفریدی233 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں جن میں انہوں نے4 سنچریوں اور26 نصف سنچریوں کی مدد سے4879 رنز بنائے ہیں 83 کیچز لئے ہیں اور193 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ ملتان کے ون ڈے کے لئے اعلان کردہ پندرہ رکنی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ | اسی بارے میں ڈگمگائے مگر جیت گئے07 December, 2006 | کھیل انضمام :’ ڈرا سے اعتماد ملا ہے‘23 November, 2006 | کھیل ڈاکٹر نسیم اشرف تنقید کی زد میں24 October, 2006 | کھیل جبراً نماز نہیں پڑھواتا: انضمام23 October, 2006 | کھیل انتظامیہ انضمام سے خوش نہیں: ظہیر09 October, 2006 | کھیل پاکستان کی فتح ہوئی: انضمام28 September, 2006 | کھیل انضمام، ٹیمپرنگ کے الزام سے بری28 September, 2006 | کھیل انضمام الحق کی کپتانی برقرار06 September, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||