انضمام الحق کی کپتانی برقرار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ انضمام الحق اگلے ماہ ہونے والی چیمپیئن ٹرافی میں بھی پاکستانی ٹیم کی قیادت کریں۔ انضمام الحق کو 20 اگست کو ہونے والے اوول میچ میں مبینہ طور پر کرکٹ کے کھیل کو بدنام کرنے اور گیند کو خراب کرنے کے الزامات کا سامنا ہے۔ اگر ان پر لگایا گیا الزام ثابت ہو گیا تو ان پر آٹھ ایک روزہ میچوں اور چار ٹیسٹ کھیلنے پر پابندی لگائی جا سکتی ہے۔ بھارت میں کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ میں سترہ اکتوبر سے شروع ہو گا اور پہلا مقابلہ جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہو گا۔ پاکستان کی ٹیم۔ انضمام الحق ( کپتان) یونس خان، محمد یوسف، عمران فرحت، محمد حفیظ، شعیب ملک، عبد الرزاق، شاہد آفریدی، کامران اکمل، رانا نوید الحسن، شعیب اختر، محمد آصف، عمر گل خان، اور راؤ افتخار انجم۔ | اسی بارے میں کرکٹ چھوڑنے لگا تھا: انضمام25 November, 2005 | کھیل ’پہلے بیٹنگ کا فیصلہ درست تھا‘12 February, 2006 | کھیل ’اب تو بس اعتماد بحال کرنا ہے‘18 February, 2006 | کھیل میچ ڈرا کرنا آسان نہ تھا: انضمام 30 March, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||