BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 12 February, 2006, 14:41 GMT 19:41 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’پہلے بیٹنگ کا فیصلہ درست تھا‘

انضمام الحق
انضمام کا کہنا ہے کہ قذافی سٹیڈیم پر بڑا اسکور بنےگا
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان انضمام الحق نے راولپنڈی کے ون ڈے میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کے فیصلے کو حق بجانب قرار دیا ہے۔

بھارتی کپتان راہول ڈراوڈ نے انضمام الحق کے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کے فیصلے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر وہ ٹاس جیت جاتے تو پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دیتے۔

انضمام الحق نے قذافی سٹیڈیم لاہور میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ غلط نہیں تھا لیکن چار بیٹسمینوں کے رن آؤٹ ہونے سے بہت فرق پڑا اس کے باوجود ٹیم265 رنز بنانے میں کامیاب رہی اگر وہ چاروں رن آؤٹ نہ ہوتے تو اس وکٹ پر تین سو رنز اچھا ٹارگٹ بن سکتا تھا۔

پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں پیر کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں مدمقابل ہورہی ہیں۔ سیریز کا یہ تیسرا ون ڈے میچ ڈے اینڈ نائٹ ہے۔

قذافی سٹیڈیم کی وکٹ کے بارے میں انضمام الحق کا کہنا ہے کہ اس پر بڑا سکور بنے گا۔

پاکستانی کپتان کی فیلڈنگ پر تشویش بجا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ فیلڈنگ میں بہتری لانے کے لئے سخت محنت کرنی ہوگی۔

انضمام الحق کے خیال میں اب اس سیریز میں فیلڈنگ کو کلیدی حیثیت حاصل ہوگئی ہے۔

بھارتی کپتان راہول ڈراوڈ خوش ہیں کہ ان کے پاس کیف یوراج اور رائنا جیسے مستعد فیلڈرز موجود ہیں۔

انضمام الحق کے خیال میں لاہور کے میچ میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم کو سیریز میں اپنی حریف ٹیم پر نفسیاتی برتری حاصل ہوجائے گی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد