BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 07 December, 2006, 07:12 GMT 12:12 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ڈگمگائے مگر جیت گئے
پاکستان نے ایک سنسی خیز مقابلے کے بعد ویسٹ انڈیز کو ہرا دیا۔
فیصل آباد میں کھیلے جانے والے ون ڈے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو ایک سننسی خیز مقابلے کے بعد ہرا دیا ہے۔

ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو میچ جیتنے کے صرف 152 کا ہدف دیا جو پاکستان بمشکل آٹھ وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔

انضمام الحق نے پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ انضمام الحق بیالیس رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔



پاکستان کی جانب سے کامران اکمل نے بائیس، یونس خان، 24، اور عبد الرزاق نے سترہ رنز بنائے۔

اس سے پہلے ویسٹ انڈیز مارٹن کے تینتالیس رنز کی بدولت 151 رنز کرنے میں کامیاب ہوا۔ کپتان برائن لارا صرف چودہ رنز اور کرس گیل بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہو گئے۔

پاکستان کو ابتدائی اوروں ہی کامیابیاں حاصل ہو گئیں۔ ویسٹ انڈیز کے دونوں اوپنر بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہو گئے۔

اکستان کی جانب سے عمر گل ، رانا نوید الحسن اور عبد الرحمن نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ ایک وکٹ افتخار انجم کے حصے میں آئی۔

پہلا ون ڈے میچ کھیلنے والے پاکستانی بولر عبد الرحمن نے دس اوروں میں بیس رنز دے کر دو کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو کھیلنے کی دعوت دی ۔ویسٹ انڈیز کی اننگز کا آغاز کرس گیل اور لنڈل سیمنز نے کیا۔ دونوں ویسٹ انڈین اوپنر بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہو گئے۔

لنڈل سیمننز اپنی زندگی کا پہلا ون ڈے میچ کھیل رہے تھے۔ڈیرن گنگا آؤٹ ہونے والے تیسرے کھلاڑی تھے۔

محمد یوسف اپنی بیوی کی بیماری کے باعث اس میچ میں حصہ نہیں لے پا رہے ہیں۔پاکستان نے سپنر عبد الرحمن کو ٹیم میں جگہ دی ہے۔

کپتان انضمام الحق آئی آئی سی کی پابندی کے بعد پہلے ون ڈے میچ میں حصہ لے رہے ہیں۔ ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان راولپنڈی میں ہونےپہلا ون ڈے میچ بارش کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا تھا۔

پاکستان ٹیم : محمد حفیظ، عمران فرحت، یونس خان، انضمام الحق، شعیب ملک، عبد الرزاق، کامران اکمل، رانا نوید الحسن ، افتخار انجم، عمر گل اور عبد الرحمن ۔

ویسٹ انڈیز: لینڈل سمنز، گرس گیل، ڈیرن گنگا، مارلن سیموئیل، برائن لارا، روناکو مارٹن، دنیش رام دین، ڈائن سمتھ، بریڈ شاہ، جیروم ٹیلر اور کولی مور۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد