آفریدی پہلے ون ڈے سے باہر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ویسٹ انڈیز کے خلاف پانچ دسمبر کو راولپنڈی میں ہونے والے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل کےلیے اعلان کردہ پاکستانی ٹیم سے شاہد آفریدی کو ڈراپ کردیا گیا ہے جبکہ لیگ اسپنر دانش کنیریا سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ اس کے علاوہ رانا نوید الحسن کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ پہلے ون ڈے میں پاکستانی ٹیم کی قیادت یونس خان کریں گے جس کی وجہ انضمام الحق پر عائد کردہ چار میچوں کی پابندی ہے جو پنڈی کے میچ کے ساتھ ختم ہوگی۔ شاہد آفریدی ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں7013 رنز بنانے کے علاوہ193 وکٹیں بھی حاصل کرچکے ہیں لیکن حالیہ ون ڈے میچوں میں ان کی کارکردگی خاصی مایوس کن رہی ہے۔آخری25 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں وہ ایک بھی نصف سنچری نہیں بناسکے ہیں اور ان کا بہترین انفرادی اسکور صرف34 رنز انگلینڈ کے خلاف پنڈی میں رہا۔ پنڈی کے ون ڈے کے لئے اعلان کردہ پاکستانی ٹیم ان کھلاڑیوں پرمشتمل ہے۔ یونس خان( کپتان) عمران فرحت۔ محمد حفیظ۔ محمد یوسف۔ عبدالرزاق۔ کامران اکمل۔ شعیب ملک۔ عمرگل۔ رانانویدالحسن۔ راؤافتخار۔ محمد سمیع۔ عبدالرحمن۔ یاسرحمید اور دانش کنیریا۔ | اسی بارے میں شاہد آفریدی، رانا نوید ٹیم سے باہر06 November, 2006 | کھیل ’شاہد آفریدی اوپننگ بیسٹمین ہو‘21 July, 2006 | کھیل آفریدی کی ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی27 April, 2006 | کھیل آفریدی کو منانے کی کوشش24 April, 2006 | کھیل ’ریٹائرمنٹ کا فیصلہ اچانک کیا‘15 April, 2006 | کھیل آفریدی ٹیسٹ سے آؤٹ12 April, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||