آفریدی کو منانے کی کوشش | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کرکٹ بورڈ آل راؤنڈر شاہد آفریدی کو اس بات پر آمادہ کرنے کی کوشش کرے گا کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا فیصلہ واپس لے لیں۔ کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ’ ہمارے خیال میں یہ ایک جذباتی فیصلہ ہے۔ وہ گزشتہ ایک برس سے مسلسل ٹیسٹ کرکٹ کھیل رہے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ انہیں جلد ہی اپنی غلطی کا احساس ہو جائے گا‘۔ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ حالیہ ابوظہبی کپ کے دوران بھی پاکستانی کوچ باب وولمر نے بھی آفریدی کو اپنا فیصلہ بدلنے پر قائل کرنے کی ناکام کوشش کی تھی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ شہریار خان کا بھی کہنا ہے کہ وہ آفریدی کا معاملہ حل کرنے میں سنجیدہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ’ ہم کھلاڑیوں کو اس بات کا فیصلہ نہیں کرنے دے سکتے کہ وہ کب اور کس قسم کی کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں‘۔ ان کا کہنا تھا کہ’ تاہم اگر پھر بھی وہ ٹیسٹ کرکٹ نہیں کھیلنا چاہتے تو یہ دیکھنا پڑے گا کہ انہیں کس قسم کا کانٹریکٹ دیا جائے‘۔ پاکستانی آل راؤنڈر شاہد آفریدی نےکچھ عرصہ قبل ہی ورلڈ کپ 2007 تک ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا اور اس کے نتیجے میں وہ انگلینڈ، زمبابوے، انڈیا اور جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیئے پاکستان کو دستیاب نہیں ہوں گے۔ آفریدی نے 1998 میں اپنے کرکٹ کیرئر کا آغاز کیا تھا اور اس وقت سے اب تک انہوں نے صرف 24 ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں جبکہ اس کے مقابلے میں وہ 224 ایک روزہ میچوں میں حصہ لے چکے ہیں۔ | اسی بارے میں ’ریٹائرمنٹ کا فیصلہ اچانک کیا‘15 April, 2006 | کھیل آفریدی ٹیسٹ سے آؤٹ12 April, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||