BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 12 April, 2006, 17:17 GMT 22:17 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
آفریدی ٹیسٹ سے آؤٹ

شاہد آفریدی
شاہد آفریدی نے 24 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے ورلڈ کپ تک ٹیسٹ کرکٹ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔

شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ’اس وقت ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ بہت زیادہ ہوگئی ہے اور میں چاہتا ہوں کہ ون ڈے کرکٹ پر اپنی توجہ مرکوز رکھوں کیونکہ میری نظریں ورلڈ کپ پر لگی ہوئی ہیں‘۔

انہوں نے بتایا کہ’اس فیصلے کے لیئے مجھ پر کسی قسم کا دباؤ نہیں تھا‘۔ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کے بعد وہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کے لیئے پاکستانی ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔

جب شاہد آفریدی سے پوچھا گیا کہ کیا انہوں نے اس فیصلے سے کرکٹ بورڈ کو آگاہ کر دیا ہے تو انہوں نے کہا کہ’میں نے اس بارے میں اس فیصلے سے کپتان انضمام الحق کو آگاہ کر دیا ہے‘۔

کرکٹ میں ایسی مثالیں عام ہیں کہ مخصوص حالات میں کرکٹرز نے ون ڈے یا ٹیسٹ کرکٹ میں سے کسی ایک کو اپنانے کا فیصلہ کیا ہو لیکن شاہد آفریدی کا یہ فیصلہ اس لیئے بھی حیران کن ہے کہ وہ دونوں طرز کی کرکٹ میں مقبول اور کامیاب رہے ہیں۔

آفریدی پاکستانی تماشائیوں کے پسندیدہ کھلاڑی ہیں

دھواں دھار بلے بازی کے لیئے مشہور چھبیس سالہ شاہد آفریدی نے اب تک چوبیس ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے اور وہ پانچ سنچریوں اور آٹھ نصف سنچریوں کی مدد سے 1634 رنز بنا چکے ہیں۔ آفریدی نے اب تک ٹیسٹ کرکٹ میں 44 وکٹیں بھی حاصل کی ہیں۔

ون ڈے کرکٹ میں آفریدی نے 222 ون ڈے میچوں میں 4 سنچریوں اور 26 نصف سنچریوں کی مدد سے 4824 رنز بنائے ہیں اور 184 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ وہ 215 چھکوں کے ساتھ ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے کھلاڑی بھی ہیں۔

اسی بارے میں
شاہد آفریدی بھی ان فٹ
14 February, 2006 | کھیل
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد