BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 27 April, 2006, 07:07 GMT 12:07 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
آفریدی کی ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی

شاہد آفریدی
آفریدی کی ریٹائرمنٹ کو کرکٹ حلقوں میں سنجیدگی سے لیا گیا تھا
پاکستانی بلے باز شاہد آفریدی نے ٹیسٹ کرکٹ سے عارضی ریٹائر منٹ کا اپنا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔

جمعرات کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں شاہد آفریدی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان سے ملاقات کے بعد اپنی عارضی ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اعلان کیا۔

اب آفریدی انگلینڈ کے دورے میں پاکستان کی ٹیم کو ٹیسٹ اور ون ڈے دونوں قسم کی کرکٹ کے لیے دستیاب ہوں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ شہریار خان نے شاہد آفریدی کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ بورڈ کو ان حالات کا بخوبی احساس ہے جو شاہد کے ریٹائرمنٹ لینے کی وجہ بنے۔ انہوں نے کہا کہ آفریدی نے ان کی درخواست پر ملکی مفاد کے پیش نظر اپنا فیصلہ واپس لیا ہے۔

شاہد آفریدی نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ’میں نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرتے وقت ان لوگوں کو بھی اعتماد میں نہیں لیا جن کا میں بہت احترام کرتا ہوں اور ان کے مفید مشوروں سے استفادہ کرتا ہوں‘۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ’ابوظہبی میں بھارت کے خلاف میچوں کے دوران کوچ باب وولمر نےبھی مجھ سے بات کی۔ وہ بھی میرے اس فیصلے پر خوش نہیں تھے اور ان کا کہنا تھا کہ میں نے یہ فیصلہ جلدبازی میں کیا ہے‘۔

عوامی حلقوں میں بھی آفریدی سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لینے کا شدت سے مطالبہ کیا جارہا تھا۔

پاکستانی کرکٹ شائقین میں مقبول ترین کرکٹر شاہد آفریدی نے سری لنکا کے دورے سے واپس آنے کے بعد ٹیسٹ کرکٹ سے عارضی علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔ سری لنکا میں شاہد آفریدی کو دوسرے ٹیسٹ میں نہیں کھلایا گیا تھا۔

شاہد آفریدی کے ریٹائر منٹ کے اعلان کو کرکٹ حلقوں میں خاصی سنجیدگی سے لیا گیا اور عمران خان سمیت اکثر ماہرین اور مبصرین کرکٹ نے اس فیصلے کو جلد بازی قرار دیا تھا جبکہ آئی سی سی کے صدر احسان مانی نے بہت زیادہ کرکٹ ہونے کے الزامات کے تناظر میں شاہد آفریدی کی مثال دیتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے کرکٹ کی زیادتی کی شکایت کرتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے اور آئرلینڈ کی طرف سے کرکٹ کھیلنے برطانیہ جارہے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھی یہی خواہش تھی کہ شاہد اپنا فیصلہ تبدیل کر دیں اور انہیں منانے کی کوششیں ہو رہی تھیں آخر کار ان کوششوں میں کامیابی ہوئی اور آفریدی نے اپنا فیصلہ واپس لے لیا۔

اسی بارے میں
آفریدی ٹیسٹ سے آؤٹ
12 April, 2006 | کھیل
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد