BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 24 October, 2006, 10:52 GMT 15:52 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ڈاکٹر نسیم اشرف تنقید کی زد میں

نسیم اشرف کے بیان پر مذہبی اور سیاسی حلقوں میں شدید ردعمل سامنے آیا ہے
پاکستانی کرکٹ ٹیم کی مذہبی سرگرمیوں سے متعلق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر نسیم اشرف کے بیان پر مذہبی اور سیاسی حلقوں میں شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔

عالم دین جاوید احمد غامدی کا کہنا ہے کہ کسی بھی چیز کے بارے میں فیصلہ اس بنیاد پر ہونا چاہیئے کہ وہ صحیح ہے یا غلط ۔ دنیا کیا تاثر لیتی ہے یہ کوئی ایسی چیز نہیں ہے کہ اس کو کسی درجے میں قابل اعتراض سمجھا جائے۔ ’ہم ایک آزاد قوم ہیں ہمیں اپنے نقطۂ نظر کے مطابق زندگی بسر کرنے کا حق حاصل ہے‘۔


جاوید احمد غامدی کے مطابق کرکٹرز نے جو بھی طریقے اختیار کیے ہیں ہمیں ان سے اختلاف ہوسکتا ہے یا ان کی مذہبی تعبیر کے بارے میں دو رائے ہوسکتی ہیں لیکن دوسروں کو حق حاصل نہیں کہ وہ فیصلہ کریں کہ ہمارے کرکٹرز کو کیسی زندگی گزارنی چاہیئے۔

جاوید احمد غامدی نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ اگر کرکٹرز پاکستان کرکٹ بورڈ کے قواعد وضوابط پر عمل کرتے ہیں، ڈسپلن کی خلاف ورزی نہیں کرتے، اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داری بخوبی پوری کرتے ہیں اور اچھی اخلاقی زندگی بسر کرتے ہیں تو کسی کو ان کی مذہبی سرگرمیوں پر اعتراض کا حق حاصل نہیں۔

اس سوال پر کہ کیا پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کے بیان کو روشن خیالی اور بنیاد پرستی کے تناظر میں دیکھا جائے گا؟ جاوید احمد غامدی نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر جو صورتحال پیدا ہوگئی ہے اس میں جس طرح بین الاقوامی طاقتوں کے مفادات ہیں بالکل اسی طرح بعض انتہا پسند مسلمانوں کی غلطیوں کا بھی دخل ہے۔ اس سے خاص فضا بنی ہوئی ہے جس سے اس طرح کے بیانات بھی آتے ہیں اور اس طرح کے اقدامات بھی ہوتے ہیں۔

اسی بارے میں
یوسف یوحنا سے محمد یوسف
17 September, 2005 | کھیل
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد