BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 14 September, 2006, 19:05 GMT 00:05 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کرکٹر محمد یوسف کی بات چیت
 محمد یوسف
محمد یوسف نے 2005 میں اسلام قبول کیا تھا
پاکستانی کرکٹ کے نامور کھلاڑی محمد یوسف نے اسلام قبول کرنے کے بعد پہلی بار اپنے مذہب کی تبدیلی کے بارے میں بات چیت کی ہے۔

بی بی سی ایشین نیٹ ورک کو انٹرویو دیتے ہوئے محمد یوسف نے بتایا کہ ’جب سے میں مسلمان ہوا ہوں، میرا دل سکون محسوس کرتا ہے۔ اس سے پہلے میں بہت مضطرب رہتا تھا لیکن اللہ نے اب مجھے ہر چیز سے نوازا ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’ دنیا میں میرے پاس کسی چیز کی کوئی کمی نہ تھی۔ میرے پاس دولت بھی تھی اور شہرت بھی۔ لیکن اب میرے دل میں سکون بھی ہے‘۔

اکتسیس سالہ محمد یوسف، جن کا نام پہلے یوسف یوحنا تھا نے اس انٹرویو میں بتایا کہ انہوں نے 2005 میں اسلام کیسے قبول کیا۔

وہ پاکستانی ٹیم میں واحد عیسائی تھے اور ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے اسلام بڑے بڑے مذہبی پشواؤوں کے درس سننے کے بعد قبول کیا۔

پاکستانی کرکٹ بورڈ نے اس بات سے انکار کیا تھا کہ اس نے محمد یوسف کو اسلام قبول کرنے پر مجبور کیا تھا۔

محمد یوسف کا کہنا ہے کہ ’اس سے پہلے ڈرسینگ روم کا ماحول غیر اسلامی ہوتا تھا لیکن اب الحمداللہ ایسا نہیں ہے اور ٹیم کے تمام کھلاڑی باقاعدگی سے با جماعت پانچ وقت کی نماز پڑھتے ہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ یہ تبدیلی آنے کی وجہ یہ تھی کہ وہ لوگ تبلیغی جماعت کے ساتھ منسلک ہو گئے تھے۔

تبلیغی جماعت سنی مسلمانوں کا ایک گروہ ہے جو کہ دنیا بھر میں اسلام کی تبلیغ کے لیے سفر کرتا ہے۔

محمد یوسف
 ’اس سے پہلے ڈرسینگ روم کا ماحول غیر اسلامی ہوتا تھا لیکن اب الحمداللہ ایسا نہیں ہے اور ٹیم کے تمام کھلاڑی باقاعدگی سے با جماعت پانچ وقت کی نماز پڑھتے ہیں

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی سعید انور بھی تبلیغی جماعت کے ساتھ 2001 میں اپنی بیٹی کی وفات کے بعد منسلک ہوئے تھے۔

محمد یوسف کا شمار پاکستانی ٹیم کے تجربہ کار ترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے 223 ون ڈے انٹرنیشنل اور 70 ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں جن میں انہوں نے مجموعی طور پر تیرہ ہزار رن بنائے ہیں جن میں 30 سنچریاں اور 75 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

انصمام الحق کے بعد محمد یوسف کی بلے باز کے طور پر کایابی قابل تحسین ہے۔

محمد یوسف کا 30 منٹ کا انٹرویو بی بی سی ایشین نیٹ ورک کے رمضان سپیشل پروگرام کے لیے لیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد