کیپ ٹاؤن: شعیب ملک کا آپریشن | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کی ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک پچیس اپریل کی صبح جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن کے لیے روانہ ہو رہے ہیں جہاں ان کی کہنی اور کندھے کا آپریشن کیا جائے گا۔ شعیب ملک کے مطابق وہ اپنے کندھے میں کھنچاؤ محسوس کرتے ہیں اور جب سوتے ہوئے دائیں جانب کروٹ لیں تو تکلیف میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ شعیب نے کہا کہ بیٹنگ کے دوران کٹ شاٹ اور پل شاٹ کھیلتے ہوئے بھی دائیں کندھے اور کہنی کے درمیان کافی کھنچاؤ آ جاتا ہے۔ شعیب نے بتایا کہ 2001 میں پریکٹس کے دوران گیند پھینکتے ہوئے انہیں یہ تکلیف ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے ڈاکٹر ویرٹوس کی تشخیص کے مطابق کندھے کی ہڈی کے کچھ باریک ٹکڑے علیحدہ ہو کر تکلیف کا سبب بن رہے ہیں اور ان ٹکڑوں کوآپریشن سے نکال دیا جائے گا ’اور امید ہے کہ میری تکلیف بہتر ہو جائے گی۔ ‘ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہر یار خان کے مطابق شعیب ملک کافی عرصے سے کہنی اور کندھے کی تکلیف کا شکار تھے ان کا پہلے بھی علاج کروایا گیا تھا لیکن فائدہ نہیں ہوا۔ پی سی بی کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ کے ڈاکٹر ویرٹوس کی تشخیص کے بعد پی سی بی کے میڈیکل کمیشن نے بھی آپریشن کا مشورہ دیا اس لیے شعیب کی خواہش پر ہی انہیں کیپ ٹاؤن بھیجا جا رہا ہے اور وہ آپریشن کے بعد کی ضروری نگہداشت کے لیے وہ وہاں ایک ہفتہ قیام کریں گے۔ شہر یار خان نے امید ظاہر کی کہ شعیب ملک انگلینڈ کے دورے سے پہلے مکمل طور پر ٹھیک پو کر ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔ یاد رہے کہ شعیب ملک آئی سی سی کی ون ڈے میں آل راؤنڈرز کی درجہ بندی میں پانچویں نمبر پر ہیں جبکہ بیٹس مینوں اور بالروں کی درجہ بندی میں کوئی پاکستانی کھلاڑی پہلی دس پوزیشنز میں نہیں ہے۔ | اسی بارے میں غیر قانونی ایکشن ہے کیا؟18 November, 2005 | کھیل شبیر،شعیب ملک کےایکشن پراعتراض17 November, 2005 | کھیل شعیب ملک ہنرمند کرکٹر10 November, 2005 | کھیل ’اوپننگ کا مسئلہ حل کر سکتا ہوں‘23 October, 2005 | کھیل شعیب کی بولنگ پر اعتراض ختم؟10 May, 2005 | کھیل شعیب پر ایک میچ کی پابندی02 May, 2005 | کھیل داماد کی کارکردگی کیا اثر دکھاتی ہے31 March, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||