داماد کی کارکردگی کیا اثر دکھاتی ہے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صدیقی صاحب پہلے تو یہ کہ شعیب ملک نے آج کے میچ میں شاندار بیٹنگ کی اور اس شاندار بیٹنگ کا ایک پہلو یہ رہا کہ ہندوستانی ٹیم ہاری تو ایسے میں کس کشمکش سے گزرتے ہیں آپ؟ بالکل ٹھیک ایک انڈین ہونے کے ناطے تو میں اپنی ٹیم کا بہت قدردان ہوں اور اس کو بہت اچھا سمجھتا ہوں اور اس میں ہار جیت کی کوئی اہمیت نہیں جب بھی دو آدمی لڑتے ہیں، جیسے کے آپ دیکھیں محمد علی اور ہولی فیلڈ ہیں ان کے درمیان مقابلہ ہو گا تو ان میں سے کوئی جیتے گا اور کوئی ہارے گا۔ تو اس میں ہار کی اہمیت نہیں ہے مجھے خوشی اس بات کی ہے کہ دونوں دل مل گئے ہیں۔ میچ کے بعد شعیب نے آپ کو کال کی آپ سے بات ہوئی،؟ جی میچ کے بعد انہوں نے فون کیا اور میں میں نے میری بیگم نے انہیں مبارکباد دی، جس پر انہوں نے کہا کہ ڈیڈی، دراصل بات یہ ہے کہ حیدرآباد مجھے راس آیا اور حیدر آباد کے علاوہ عائشہ کے ساتھ جو رشتہ بنا ہے ہمارا وہ بہت راس آیا اور اس کے بعد انہوں نے انگریزی میں کہا کہ ’یہ عائشہ کا شہر اور یہ میرے لیے خوش نصیبی لایا ہے‘۔ یہ بتائیں کے آپ کو اور عائشہ کو کرکٹ میں کوئی دلچسپی ہے یا اس سارے معاملے کہ بعد پیدا ہوئی ہے؟ (مسلسل قہقہہ) یہ بات تو ٹھیک ہے خاص ط سنتے طور پر میری حد تک، میں تو نیوز ایڈکٹ ہوں اور بی بی سی کا بڑا عاشق ہوں، اور ہمارے گھر والے اس پر کہتے بھی ہیں کہ یہ کیا کہ آپ صرف خبریں ہی دیکھتے اور سنتے ہیں۔ آپ یقین کریں۔ صدیقی صاحب پاکستان میں شادی کرنے کا ایک مسئلہ یہ ہوتا ہے کہ کبھی تعلقات اچھے ہیں کبھی بہت خراب ہو جاتے ہیں، آنے جانے میں مسائل ہو جاتے ہیں اور ڈیوائیڈڈ فیملیز کا مسئہ تو سرفہرست ہی رہتا ہے جب بھی ہندوستان اور پاکستان کے تعلقات کی بات ہوتی ہے تو یہ رشتہ جوڑتے ہوئے آپ نے اس بات کے بارے میں نہیں سوچا تھا؟۔ بھائی سب سے سے پہلے تو یہ کہ میں سوچتا ہوں کہ ہندوستان اور پاکستانبہت اچھے ہمسائے ہیں، اور اب بہت اچھے رخ پر جا رہے ہیں سیاستدانوں نے ضرور زمین پر لکیریں کھینچی ہیں لیکن یہ لکیریں دلوں پر نہیں کھنچ سکی اب آپ دیکھیں پاکستان کے جو فنکار یہاں آتے ہیں ان کا کیسا اچھا استقبال ہوتا ہے اور جب ادھر سے لوگ وہاں جاتے ہیں تو کیسا اچھا استقبال ہوتا ہے ماشااللہ سے، اور اللہ تعالہ کرے کے اس کو پائیداری حاصل ہو اور ترقی ملے اور اسے بھی میں اس کے ہی ایک کڑی سمجھتا ہوں کہا یاہاںص کے لڑکیوں کی شادی وہاں کے لڑکوں اور وہاں کی لڑکیوں کی شادی یہاں کے لڑکوں سے ہو رہی ہے تو یہ سلسلہ بڑھے گا اور وہ کہتے ہیں نا کہ ہمیشے اچھے کی امید کرنی چاہیے۔ اور پھر قران میں بھی کہا گیا ہے کہ اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہو۔ تو ہمشہ اچھے کی امید ہی کرنی چاہیے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||