شعیب ملک ہنرمند کرکٹر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو حالیہ برسوں میں چند باصلاحیت نوجوان کرکٹرز کی خدمات حاصل ہوئی ہیں ان میں شعیب ملک قابل ذکر ہیں۔ گوکہ مشکوک بولنگ کی زد میں آنے کے بعد تبدیل شدہ بولنگ ایکشن میں ان کی آف اسپن اتنی موثر نہیں رہی لیکن بیٹنگ اور فیلڈنگ میں شعیب ملک کی صلاحیتوں سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ شعیب ملک اپنی آل راؤنڈ کارکردگی کے ذریعے بہت کم وقت میں پاکستانی ون ڈے ٹیم کا لازمی حصہ بننے میں کامیاب ہوئے۔اس دوران انہوں نے اوپنر اور ون ڈاؤن کی حیثیت سے کھیلتے ہوئے متعدد قابل ذکر اننگز کھیلیں جن میں گزشتہ سال ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف سنچری شائقین کو آج بھی یاد ہے۔ نوجوان شعیب ملک ون ڈے میں خود کو منوانے کے بعد اب ٹیسٹ کرکٹ میں بھی اپنے لئے اہم مقام بنانے میں کوشاں ہیں۔ کپتان انضمام الحق کو ان کی صلاحیتوں پر بھرپور اعتماد ہے یہ اسی کا نتیجہ ہے کہ وہ انہیں اوپنر کی حیثیت سے انگلینڈ کے خلاف آزمانے کا عندیہ دے چکے ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف کنگسٹن ٹیسٹ میں اوپنر کی حیثیت سے کھیلتے ہوئے وہ نصف سنچری بناچکے ہیں۔ شعیب ملک فیلڈ میں ہر وقت مستعد اور متحرک رہنے والے کرکٹر ہیں جس میں بلا کا اعتماد موجود ہے اور جن کے بارے میں مبصرین کا خیال ہے کہ وہ مستقبل میں پاکستانی ٹیم کی قیادت کرنے کی اہلیت بھی رکھتے ہیں۔ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||