BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 23 January, 2007, 10:31 GMT 15:31 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شعیب اور عمر پاکستان روانہ
شعیب کا باب وولمر سے تلخی کلامی کاواقعہ ٹی وی پر بھی دیکھا گیا
پاکستان کرکٹ ٹیم کے تیز رفتار بالر شعیب اختر اور عمر گل کو زخمی ہونے کے باعث جنوبی افریقہ سے پاکستان واپس بھیج دیا گیا ہے۔

شیعب اختر اور عمر گل کو منگل کو جنوبی افریقہ کے شہر پورٹ الزبتھ سے جوہنس برگ روانہ کر دیا گیا جہاں سے وہ پاکستان جانے کے لیئے بین الاقوامی پرواز پر سوار ہوں گے۔

پورٹ الزبتھ سے صحافی قمر احمد نے اطلاع دی ہے کہ شعیب اختر کی باب وولمر سے دوسرے ٹیسٹ کے دوران تلخ کلامی بھی شعیب کی ’انجری‘ کی وجہ سے ہوئی تھی۔

تاہم ان کو وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ ان کا پٹھ چڑھ جانے کے باعث کیا گیا ہے۔

شعیب اختر کے گھٹنے اور ہیمسٹرنگ انجری کی نوعیت کے پیش نظر شیعب کی آئندہ ماہ ہونے والے ورلڈ کپ میں شرکت پر بھی شدید شکوک و شبہات ظاہر کیئے جارہے ہیں۔ البتہ عمر گل کے ورلڈ کپ تک مکمل طور پر صحت یاب ہوجانے کے قوی امکان ہیں۔

جنوبی افریقہ کے خلاف ایک روزہ میچوں میں ان دونوں کھلاڑیوں کی جگہ پاکستان کرکٹ بورڈ تیز رفتار بالر شبیر احمد، آل راونڈر شاہد آفریدی یا نوجوان کھلاڑی عبدالرحمان کو طلب کرنے پر غور کر رہا ہے۔

پاکستان سے بلائے جانے والے کھلاڑی، جنوبی افریقہ کے خلاف آخری ٹیسٹ میچ میں شامل نہیں ہو سکیں گے اور پاکستان ٹیم کو جنوبی افریقہ میں موجود کھلاڑیوں پر ہی انحصار کرنا پڑے گا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد