پاکستان نےجنوبی افریقہ کو ہرا دیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
یونس خان اور کامران اکمل کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت پورٹ الزبتھ میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو پانچ وکٹ سے شکست دے دی ہے۔ میچ کے چوتھے دن 191 کا ہدف پاکستان نے کھانے کے وقفے کے بعد پانچ وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ کامران اکمل اور یونس خان کے درمیان ایک سو ایک رن کی پارٹنرشپ ہوئی۔ پاکستان کے آؤٹ ہونے والے آخری کھلاڑی کپتان انضمام الحق تھے جو نتینی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔ ان سے قبل محمد یوسف شان پولاک کی گیند پر گبز کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ لنچ سے قبل محمد حفیظ 32 رن بنا کر شان پولاک ہی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے تھے۔ چوتھے دن کے کھیل آغاز پر ہی پاکستان کو دوہرا نقصان اٹھانا پڑا تھا۔ پہلے اوپنر عمران فرحت سات رن کے انفرادی سکور پر نتینی کی گیند پر کیچ ہوئے اور پھر شان پولاک نے یاسر حمید کو رن آؤٹ کر دیا تھا۔ وہ چھ رن بنا سکے۔ تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے پر پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں آٹھ رن بنائے تھے۔اس سے قبل جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں تین سو اکتیس رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی اور پاکستان کو فتح کے لیے 191 کا ہدف ملا تھا۔ جنوبی افریقہ کے آخری دو بلے بازوں نیل اور نتینی نے پھرپور مزاحمت کی اور آخری وکٹ کی شراکت میں اکتالیس رنز بنائے۔ اس سے قبل باؤچر اور پولاک کی درمیان بھی بڑی مفید شراکت ہوئی۔ پولاک اور باؤچر نے مل کر جنوبی افریقہ کے سکور میں 80 رنز کا اضافہ کیا تھا۔ یاد رہے کہ پہلے ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کی تھی جو اس فتح کے بعد ختم ہو گئی ہے۔ پاکستان کی ٹیم : انضمام الحق (کپتان) ، یونس خان ، عمران فرحت، محمد حفیظ، یاسر حمید، محمد یوسف، کامران اکمل، شعیب اختر، محمد سمیع، محمد آصف اور دانش کنریا۔ جنوبی افریقہ : جی سی سمتھ، اے بی ولیئر، ایچ ایم آملا، جے ایچ کالِس، اے جی پرِنس، ایم وی باؤچر، ایس ایم پولک، اے جے ہال، اے نیل، ایم نتینی۔ |
اسی بارے میں جنوبی افریقہ کے دو کھلاڑی آؤٹ14 January, 2007 | کھیل یونس، عمران کی پراعتماد بیٹنگ13 January, 2007 | کھیل جنوبی افریقہ مضبوط پوزیشن میں 12 January, 2007 | کھیل پہلا دن: پاکستان کے 242 رنز11 January, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||