یونس، عمران کی پراعتماد بیٹنگ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سنچورین ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کے خلاف میچ کے تیسرے دن کے اختتام تک پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں دو وکٹ کے نقصان پر 103 رن بنائے ہیں جبکہ جنوبی افریقہ کو اب بھی ایک رن کی برتری حاصل ہے۔ اس وقت عمران فرحت اور یونس خان کریز پر موجود ہیں۔ تیسرے دن پاکستان کے آؤٹ ہونے والے آخری کھلاڑی یاسر حمید تھے جو ژاک کیلس کی بال پر مارک باؤچر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ اس سے قبل محمد حفیظ کو بھی کیلس نے آؤٹ کیا۔ پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ اور عمران فرحت نے دوسری اننگز کا آغاز کیا چائے کے وقفے تک محتاط انداز سے جنوبی افریقی بالروں کا مقابلہ کیا۔ تاہم وقفے کے بعد ژاک کیلس نے محمد حفیظ کو کپتان گریم سمتھ کے ہاتھوں کیچ کروا دیا۔ اس سے قبل جنوبی افریقہ کی ٹیم پاکستان کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 417 بنا کر آؤٹ ہوگئی اور اس طرح اسے پاکستان پر 104 رن کی برتری حاصل ہوئی۔پاکستان کی جانب سے محمد آصف نے پانچ، دانش کنیریا نے تین جبکہ رانا نوید نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز کا آغاز جنوبی افریقہ کی شاندار بیٹنگ سے ہوا۔ تاہم کھانے کے وقفے کے بعد پاکستانی بالروں نے بہتر بالنگ کا مظاہرہ کیا۔ پاکستانی ٹیم اس لحاظ سے بدقسمت ثابت ہوئی کہ تیسرے روز کے کھیل کے دوران جنوبی افریقہ کے بیٹسمین کو کئی مرتبہ شک کا فائدہ دے کر ناٹ آؤٹ قرار دیا گیا۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے ایشول پرنس نے عمدہ بلے بازی کا مظاہر کرتے ہوئے سنچری سکور کی۔ وہ 138 کے سکور پر کامران اکمل کے ہاتھوں سٹمپ آؤٹ ہوئے۔ ہرشل گبز چھ رن کی کمی سے اپنی سنچری مکمل نہ کر سکے اور 94 کے سکور پر نوید الحسن کی بال پر ایل بی ڈبلیو قرار پائے۔ ان دونوں بلے بازوں کے درمیان دو سو سے زائد رن کی شراکت ہوئی۔ دوسرے دن کے کھیل کے اختتام پر جنوبی افریقہ نے اپنی پہلی اننگز میں چار وکٹ کے نقصان پر 254 رنز سکور کئے تھے۔دوسرے روز کے کھیل کے دوران پاکستان کی طرف سے چاروں وکٹیں محمد آصف نے لی تھیں۔ پاکستانی ٹیم اس میچ میں محمد یوسف کے بغیر ہی کھیل رہی ہے۔ محمد یوسف اس وقت اپنی حاملہ بیوی کے ساتھ ہیں۔ آل راؤنڈر شعیب ملک اور تیز بالر عمر گل بھی چوٹ لگنے کے سبب اس میچ میں شامل نہیں ہو سکے ہیں جبکہ شعیب اختر اچانک پاکستان سے بلائے جانے کے بعد وقت پر نہیں پہنچ سکے جس کی وجہ سے وہ بھی میچ میں شامل نہیں ہو سکے۔ |
اسی بارے میں شعیب کو جنوبی افریقہ بلا لیا گیا08 January, 2007 | کھیل شعیب پہلا ٹیسٹ نہیں کھیلیں گے10 January, 2007 | کھیل ورلڈ کپ کے ممکنہ تیس کھلاڑی10 January, 2007 | کھیل پاکستان کا پریکٹس میچ ’ڈرا‘08 January, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||