شعیب پہلا ٹیسٹ نہیں کھیلیں گے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شعیب اختر جنوبی افریقہ کے خلاف سینچورین میں جمعرات کو شروع ہونے والا پہلا ٹیسٹ نہیں کھیل سکیں گے۔ شعیب اختر کی روانگی کے شیڈول میں مشکلات کے پیش نظر وہ فوری طور پر جنوبی افریقہ روانہ نہیں ہو سکے ہیں تاہم وہ دوسرے ٹیسٹ سے قبل ٹیم میں شامل ہو جائیں گے۔ عمر گل کے ان فٹ ہونے کی وجہ سے پیر کو شعیب اختر کو فوری طور پر جنوبی افریقہ طلب کر لیا گیا تھا۔ فاسٹ بولر عمرگل ٹخنے کی تکلیف میں مبتلا ہیں۔ ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز سلیم الطاف نے بتایا کہ پہلے ٹیسٹ کے لیے شیعب دستیاب نہیں ہوں گے تاہم وہ انیس جنوری سے شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں یقیناً شرکت کریں گے۔ اس سے قبل شعیب اختر کو جنوبی افریقہ کے دورے کے لیے سلیکٹرز نے یہ کہہ کر ٹیم میں شامل نہیں کیا تھا کہ انہیں میچ فٹنس درکار ہے لیکن اب بالروں کے ان فٹ ہونے کے بعد ٹیم منیجمنٹ کی درخواست پر شعیب اختر کو جنوبی افریقہ بھیجا جا رہا ہے۔ شعیب اختر نے قائداعظم ٹرافی کے میچ میں اپنی فٹنس بھی ثابت کی ہے اور پہلی اننگز میں انہوں نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر نسیم اشرف نے بھی اسلام آباد کے ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ پر جاری میچ میں شعیب اختر کی فٹنس کا جائزہ لیا۔
محمد یوسف بھی اپنی اہلیہ کے آپریشن کی وجہ سے ٹیم کے ہمراہ جنوبی افریقہ نہیں جا سکے ہیں۔ یوسف اپنی اہلیہ کی بیماری کے سبب ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز میں بھی ملتان اور فیصل آباد کے میچ نہیں کھیل سکے تھے۔ اگر ان کی اہلیہ کا آپریشن بارہ جنوری کو ہوا تو وہ چودہ جنوری کو جنوبی افریقہ روانہ ہوجائیں گے۔ تاہم اگر آپریشن میں تاخیر ہوئی تو محمد یوسف دوسرا ٹیسٹ بھی نہیں کھیل سکیں گے۔ یاد رہے کہ سابق پاکستانی کھلاڑیوں عمران خان، سرفراز نواز اور وقاریونس نے شعیب اختر کو پاکستانی ٹیم میں شامل نہ کیے جانے پر سخت مایوسی ظاہر کی تھی۔ ذرائع ابلاغ نے شعیب اختر کو پاکستانی ٹیم میں شامل نہ کیے جانے کو ان کے کپتان انضمام الحق سے ناخوشگوار تعلقات کا شاخسانہ قرار دیا تھا تاہم کپتان انضمام الحق اس تاثر کو غلط قرار دے چکے ہیں۔ | اسی بارے میں شعیب کو جنوبی افریقہ بلا لیا گیا08 January, 2007 | کھیل شعیب اختر، آصف لاہور پہنچ گئے16 October, 2006 | کھیل شعیب اور آصف شامل نہیں 05 December, 2006 | کھیل شعیب اختر، محمد آصف بری05 December, 2006 | کھیل وجہ اختلافات نہیں فٹنس ہے، انضمام 03 January, 2007 | کھیل شعیب کی فٹنس، سوالیہ نشان برقرار01 June, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||