BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 05 December, 2006, 12:14 GMT 17:14 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شعیب اور آصف شامل نہیں
شہر میں تین دن سے جاری بارش کے باعث میچ منسوخ کرنا پڑا
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان راولپنڈی میں ایک روزہ سیریز کے پہلے میچ کی بارش کی وجہ سے منسوخی کے بعد بھی پاکستان کرکٹ ٹیم نے تیز رفتار بالروں شعیب اور محمد آصف کو دوسرے میچ میں شامل نہیں کیا ہے۔

دونوں بالروں پر ممنوعہ ادویات کے استعمال کے بعد لگائی جانے والی پابندی کو منگل کے روز کالعدم قرار دے دیا گیا تھا۔

پاکستانی ٹیم کے چیف سلیکٹر وسیم باری نے ان تیز رفتار بالروں کے بارے میں کہا کہ دونوں کھلاڑیوں نے ستمبر کے بعد کسی میچ میں شرکت نہیں کی ہے جس کی وجہ سے انہیں فوری طور پر میچ میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان دونوں کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کرنے کے بارے میں فیصلہ باقی سلیکٹروں سے مشورے کے بعد ہی کیا جائے گا۔

ٹیم کی سلیکشن ٹیم نے جمعرات کو ہونے والے دوسرے میچوں کے لیے وہی ٹیم برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا جسے بارش کی وجہ سے منسوخ ہونے والے پہلے میچ کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔

 شعیب اور آصف کو ٹیم میں شامل کرنے کے بارے میں فیصلہ باقی سلیکٹروں سے مشورے کے بعد ہی کیا جائے گا
چیف سلیکٹر وسیم باری

راولپنڈی میں تین دن سے جاری دھواں دھار بارش سے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کے بہت سے حصوں میں پانی جمع ہوجانے کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا۔ اس صورت حال میں ایمپائر ڈیرل ہارپر اور علیم ڈار کے پاس میچ کو منسوخ کرنے کے سوا اور کوئی چارہ نہیں بچا تھا۔

پانچ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ اب سات دسمبر کو فیصل آباد میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان اس سے قبل ویسٹ انڈیز سے ٹیسٹ سیریز دو ایک سے جیت چکا ہے۔

ٹیم کے کپتان انضمام الحق دوسرے میچ میں شرکت کر سکیں گے۔ پاکستان کے کرکٹ حکام نے تصدیق کی ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اس بات پر تیار ہو گئی ہے کہ پاکستان ٹیم کے کپتان انضمام الحق پر جو چار میچوں کی پابندی عائد کی گئی تھی، وہ منسوخ ہونے والے میچ کے بعد پوری ہوگئی ہے اور اب انضمام کو اگلا میچ کھیلنے کی اجازت ہے۔

پاکستان کے دورے پر آئی ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں کپتان برائن لارا ٹیم کے واحد رکن ہوں گے جو پاکستان میں ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیل چکے ہیں۔ لارا آنے والے میچوں میں بھی ٹیم کی چیمئنز ٹرافی کے جیسی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا’موسم کے آثار کچھ اچھے نہیں ہیں تاہم ہمیں آگے بڑھتے ہوئے دوسرے میچ پر اپنی توجہ مرکوز رکھنی ہے‘۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد