BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 16 October, 2006, 20:23 GMT 01:23 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شعیب اختر، آصف لاہور پہنچ گئے

شعیب اور محمد آصف
شعیب اور محمد آصف لاہور ائرپورٹ سے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بچ کر نکل گئے ہیں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے دونوں فاسٹ بالر شعیب اختر اور محمد آصف پاکستان واپس پہنچ گئے ہیں اور لاہور ائرپورٹ سے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بچ کر نکل گئے ہیں تاہم ایک دو ٹی وی چینلز کے کیمرہ مین نے ان کے عجلت میں جانے کے منظر عکس بند کر لیے ہیں۔

دونوں کھلاڑی پی آئی اے کی پرواز سے دہلی سے لاہور پہنچے تو فوٹو گرافروں کیمرہ مین اور ذرائع ابلاغ کے نمائندے بین الاقوامی آمد کے گیٹ پر کھڑے ان کا انتظار کرتے رہے ایک پروٹوکول افسر ان کا سامان باہر لایا جس کے بعد وہ اچانک دوسری جانب چلے گئے۔

میڈیا کے اہلکار ایک طرف سے دوسری طرف بھاگتے رہے جبکہ دونوں کھلاڑی بالائی منزل پر اندرون ملک روانگی والے دروازے سے باہر نکلے۔

شیعب اور محمد آصف دونوں تیزقدموں سے چلتے ہوئے کالے شیشوں والی جیپ میں جا بیٹھے۔

دونوں کھلاڑی جتنی عجلت میں دکھائی دے رہے تھے اتنی ہی عجلت کا مظاہرہ ڈرائیور نے بھی کیا اس نے جلدی کے لیے گاڑی کے دو پہیے فٹ پاتھ پر چڑھائے اور کالے شیشوں والی گاڑی کو تیزی سے چلا کر لے گئے۔

دونوں کھلاڑیوں کے انداز سے صاف لگ رہا تھا کہ وہ نہ تو ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے کوئی بات کرنا چاہ رہے تھے اور نہ ہی کیمروں کا سامنا کرنا چاہتے تھے۔

کرکٹ کھلاڑیوں کے لیے چند پاکستانی شائقین بھی ائر پورٹ پر موجود تھے دونوں فاسٹ بالروں کے تیزی سے نکل جانے سے انہیں بھی مایوسی ہوئی۔

ایک شہری نے کہا کہ ’ان کا رویہ افسوسناک ہے اگر وہ سچے تھے تو انہیں میڈیا کا سامنا کرنا چاہیے تھا اور اپنی پوزیشن کی وضاحت کرنا چاہیے تھی۔‘

ایک دوسرے کرکٹ شوقین غلام رسول نے کہا کہ ’انہیں اپنی ملک و قوم کے لیے اپنی جان کی بازی لگا دینی چاہیے تھی اس کی بجائے وہ ملک کی بدنامی کا سبب بنے ہیں۔‘

محمد ارشد نے کہا کہ ’انہیں پھانسی لگا دینی چاہیے کل میچ ہونے تھے اور آج یہ واپس آگئے ہیں اس کا تو صاف مطلب ہے کہ پاکستان چیمپینز ٹرافی ہار جائے گا‘

محمد آفتاب نےاس تمام معاملے کو پاکستان اور مسلمانوں کے خلاف سازش قرار دیدیا ہے اور کہا ہے کہ ’ابھی یہ محض مشکوک قسم کے الزامات ہیں اور کوئی حتمی بات ثابت ہونے سے پہلے ہی ان کے خلاف پراپیگنڈہ شروع ہوگیا ہے۔‘

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد