میں نے کچھ غلط نہیں کیا: شعیب | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے دو فاسٹ باؤلروں محمد آصف اور شعیب اخترکے چمپئنز ٹرافی سے قبل لیئے گئے ڈوپ ٹیسٹ پازیٹو ہونے کے سبب انہیں پاکستان واپس بلوایا جا رہا ہے۔ تاہم شعیب اختر نے کہا ہے کہ وہ بیگناہ ہیں اور انہوں نے کچھ غلط نہیں کیا۔ شعیب اختر کا کہنا ہے کہ’میں نے جان بوجھ کر کارکردگی بڑھانے والی ادویات استعمال نہیں کیں، میں اپنے ساتھی کھلاڑیوں اور مخالف ٹیموں کو ایسا دھوکہ نہیں دے سکتا‘۔ اپنی ذاتی ویب سائٹ پر دیئے گئے ایک بیان میں شعیب کا کہنا ہے ’میں ہمیشہ ایمانداری سے کھیلتا ہوں اور کوشش کرتا ہوں کہ سو فیصد نتائج دوں، اس کے لیئے مجھے کبھی ادویات استعمال کرنے کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی‘۔ شعیب اختر مزید لکھتے ہیں ’میں اپنے پیغام کو مختصر کرتا ہوں کیونکہ صدر پاکستان نے مجھے اس مسئلے پر زیادہ بات کرنے سے منع کیا ہے اور مجھے ان کی خواہش کا احترام کرنا ہے‘۔ سلیم الطاف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ دونوں کھلاڑی کارکردگی بڑھانے والی ایک دوا ’نیدرولون‘ استعمال کرنے کے قصوروار پائے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شعیب اور آصف کے دوسرے ٹیسٹ کے لیئے کہہ دیا گیا ہے لیکن اس دوران یہ دونوں کھلاڑی معطل رہیں گے۔ آئی سی سی کے ’اینٹی ڈوپنگ‘ قواعد کی پہلی دفعہ خلاف ورزی کرنے پر کسی بھی کھلاڑی کے کھیلنے پر دو سال کی پابندی لگائی جا سکتی ہے۔ سلیم الطاف کا کہنا تھا ’اس حوالے سے ہمارے اپنے کوئی قوانین نہیں اور ہمیں آئی سی سی کے قواعد پر ہی عمل کرنا ہوگا‘۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چمپئنز ٹرافی کے دوران ہر ملک کے دو دو کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیمپیئنز ٹرافی کو ورلڈ کپ کے بعد کرکٹ کی دنیا میں سب سے اہم ٹورنامنٹ خیال کیا جاتا ہے۔ تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ نے چمپئنز ٹرافی سے قبل ہی اپنی ٹیم کے پیشاب کے نمونےٹیسٹ کے لیے کوالالمپور کے پیانگ ڈوپنگ کنٹرول سنٹرکو بھجوائے۔ محمد آصف اور شعیب اختر کے ٹیسٹ کے نتائج پازیٹو آنے کے سبب انہیں آج پاکستان واپس بلوایا جا رہا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیئے یہ خبر ایک دھماکے سے کم نہیں کیونکہ یہ دونوں کھلاڑی ٹیم کے لیئے بہت اہم ہیں اور ایسے وقت میں کہ جب پاکستان کی ٹیم اپنے سٹار بیٹس مین انضمام الحق سے بھی محروم ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ ان دونوں کھلاڑیوں کے انگلینڈ کی سیریز سے پہلے فٹ ہونے کے لیئے جو انجیکشنز لگائے یہ ٹیسٹ ان کی وجہ سے پازیٹو آیا ہو۔ پی سی بی اس سلسلے میں مزید تحقیق کا بھی ارادہ رکھتا ہے۔ آئی سی سی کے سربراہ میلکم سپیڈ کا کہنا ہے کہ پی سی بی ہی اس معاملے کو دیکھے گا کیونکہ کھلاڑیوں کے ٹیسٹ پاکستان کرکٹ بورڈ نے خود ہی کرائے ہیں۔ ’ہم (آئی سی سی) ڈوپنگ کو کرکٹ میں بالکل برداسشت نہیں کرینگے کیونکہ ہم نے ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کوڈ پر دستخط کر رکھے ہیں‘۔ سال دوہزار تین میں آسٹریلیا کے باؤلر شین وارن پر ممنوعہ ادویات استعمال کرنے کے الزام میں ایک سال کے لیئے پابندی لگا دی گئی تھی۔ پاکستان نے چیمپیئنز ٹرافی میں اپنے پہلے میچ میں سری لنکا کے خلاف اب میڈیم پیسر یاسر عرفات اور لیفٹ آرم سپینر عبدالرحمان کو ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ | اسی بارے میں محمد آصف کی ’ضرورت‘ نہیں08 August, 2006 | کھیل بھارت میں بہتر کارکردگی: شعیب28 September, 2006 | کھیل شعیب اختر کی واپسی؟13 August, 2006 | کھیل شعیب کی فٹنس، سوالیہ نشان برقرار01 June, 2006 | کھیل ڈراوڈ کو آؤٹ کرنا آسان ہے: آصف30 January, 2006 | کھیل انضمام الحق کی کپتانی برقرار06 September, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||