پٹھے بڑھانے کی دوا کا استعمال | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ساؤتھ ایشین گیمز میں دو پاکستانی باکسرز کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت ہونے کی بازگشت ابھی ختم نہیں ہوئی کہ کرکٹ کی دنیا میں بھی مثبت ڈوپ ٹیسٹ کی خبر نے ہلچل مچادی ہے۔ شعیب اختر اور محمد آصف کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ انہوں نے ممنوعہ قوت بخش دوا نینڈرولون کا استعمال کیا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق ’نینڈرولون‘ پٹھوں کو بڑھانے کے لیئے استعمال ہوتی ہے۔ ماضی میں سو میٹر کے اولمپک چیمپئن برطانیہ کے لنفرڈ کرسٹی، چیک ری پبلک کے ٹینس کھلاڑی پیٹر کورڈا کے علاوہ ہالینڈ کے تین جبکہ پرتگال اور اسپین کے ایک ایک فٹبالر بھی نینڈرولون کے استعمال کی پاداش میں پابندی کی زد میں آچکے ہیں۔ کرکٹ میں ممنوعہ ادویات کے استعمال کی وجہ سے پابندی کا شکار ہونے والے پہلے کرکٹر شین وارن تھے۔2003 ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف میچ سے قبل ڈوپ ٹیسٹ کی مثبت رپورٹ آنے کے بعد ان پر ایک سالہ پابندی عائد کردی گئی تھی۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے دیگر کھیلوں کی طرح کرکٹ میں بھی ڈوپ ٹیسٹ کو لازمی قرار دے دیا ہے۔ اس فیصلے کی پیش نظر آئندہ سال ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ورلڈ کپ کے موقع پر ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی نامی ادارہ بارباڈوس میں ایک خصوصی لیبارٹری قائم کرے گا۔ | اسی بارے میں پاکستان کو ’آخری وارننگ‘05 September, 2006 | کھیل وارن کی ون ڈے میں واپسی کا امکان30 April, 2006 | کھیل انڈین ویٹ لفٹروں پر تاحیات پابندی10 April, 2006 | کھیل امریکی ایتھلیٹ پر تا حیات پابندی11 November, 2004 | کھیل اولمپکس سے انڈیا کی مایوسی20 August, 2004 | کھیل ممنوعہ ادویات کے استعمال سے انکار17 August, 2004 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||