BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 10 April, 2006, 10:58 GMT 15:58 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
انڈین ویٹ لفٹروں پر تاحیات پابندی
ایڈون راجو
ایڈون راجو چھپن کلوگرام کے مقابلوں میں چوتھے نمبر پر رہے تھے
میلبورن میں دولت مشترکہ کھیلوں کے دوران ممنوعہ ادویات استعمال کرنے کے الزام میں انڈیا نے دو کھلاڑیوں پر تاحیات پابندی عائد کر دی ہے۔

ایڈون راجو اور تیجندر نامی ان کھلاڑیوں نےگزشتہ مہینے ہونے والے مقابلوں کے دوان اپنی کارکردگی بہتر کرنے کے لیئے ممنوعہ دواؤں کا استعمال کیا تھا اور معائنے کے بعد ان پر ممنوعہ دواؤں کے استعمال کا الزام ثابت ہوگیا تھا۔

دولت مشترکہ کھیلوں میں ایڈون راجو نے چھپن کلوگرام کے مقابلوں میں چوتھی پوزیشن حاصل کی تھی۔

انڈیا کی ویٹ لفٹنگ فیڈریشن نے دو خواتین ویٹ لفٹروں پرومیلا ملی بوڈری اور شیلجا پجاری پر بھی دو دو برس کی پابندی عائد کی ہے۔ یہ دونوں کھلاڑی کامن ویلتھ کھیلوں سے قبل تربیتی کیمپ کے دوران ممنوعہ دوا کے استعمال کی قصوروار پائی گئی تھیں اور انہیں مقابلوں میں حصہ لینے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔

کھلاڑیوں پر پابندی کا اعلان کرتے ہوئے ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے چیف ایچ جے ڈورا نے کہا کہ’اس فیصلے سے یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ ممنوعہ ادویات کے استعمال کو قطعی برداشت نہیں کیا جائے گا اور پابندی عائد کرنے کا یہ قدم اسی پالیسی کا ایک حصہ ہے‘۔

یاد رہے کہ ویٹ لفٹنگ کی بین الاقوامی فیڈریشن نے انڈیا کے چار کھلاڑیوں کے ممنوعہ ادویہ کے استعمال کا معاملہ سامنے آنے کے بعد انڈین کھلاڑیوں پر ویٹ لفنٹگ کے بین الاقوامی کھیلوں میں حصہ لینے پر پہلے ہی پابندی عائد کر دی ہے۔

عالمی فیڈریشن پابندی کی میعاد کے سلسلے میں اگلے مہینے کوئی فیصلہ کرے گی۔ انڈیا کو خدشہ ہے کہ اگر پابندی کی میعاد زیادہ ہوئی تو وہ آئندہ دسمبر میں ہونے والے ایشیائی کھیلوں اور دو ہزار آٹھ کے بیجنگ اولمپکس میں حصہ نہیں لے سکے گا۔

اسی بارے میں
بھارتی کھلاڑی معطل
19 August, 2004 | کھیل
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد