BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اولمپکس سے انڈیا کی مایوسی

پرتیما کماری
بھارتی ویٹ لفٹر پرتیما کماری
اولمپکس میں کچھ ہندوستانی کھلاڑیوں کے ممنوعہ ادویات کے استعمال میں ملوث ہونے کی خبر سے پورے ملک میں شدید غم و غصے کی لہر پائی جاتی ہے۔

ایسے وقت میں جب ملک میں کھیلوں کو فروغ دینے پر زیادہ توجہ دی جارہی تھی اور اولپکس میں بھی ہندوستانی کھلاڑیوں سے کچھ زیادہ امیدیں وابستہ تھیں ان خبروں سے لوگوں میں مایوسی پھیلی ہے۔

حکومت نے بھی اس معاملے پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے وزیر کھیل سنیل دت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اولمپکس میں ممنوعہ ادویات استعمال کرنے والے کھلاڑیوں کے خلاف مناسب کاروائی کی جائے گي۔

انہوں نے کہا کہ انڈین اولمپکس ایسوسی ایشن اور ویٹ لفٹنگ فیڈریشن آف انڈیا کے عہدیداروں کی ایتھینز سے واپسی کے بعد صلاح ومشورہ کر کے ہی اس معاملے پر کوئی قدم اٹھایا جائےگا۔

انڈین اولمپکس ایسوسی ایشن نے اس پورے معاملے کی تفتیش کے احکامات بھی جاری کیے ہیں تفتیشی ٹیم کی قیادت ایسوسی ایشن کے ایک رکن کے پی سنگھ دیو کریں گے۔

ہندوستان میں تقریبا سبھی اخبارات نے اولمپکس میں ہندوستانی کھلاڑیوں کے ڈرگز استعمال کرنے کی خبر کو صفحہ اوّل پر جگہ دی ہے۔

مختلف اخبارات نے اس سلسلے میں کھلاڑیوں کی تیاریوں، اخراجات اور اسکے نظم و ضبط پر بھی سوالات اٹھائے ہیں۔ کچھ نے اس سلسلے میں انتظامیہ اور تربیت دینے والے اداروں پر بھی سخت نکتہ چینی بھی کی ہے ۔

اولمپکس مقابلوں ںے باہر ہونے والی بھارتی ویٹ لفٹر پریتما کماری نے نئی دہلی میں ایک بیان میں اپنے ہندوستانی اور ایک روسی نژاد کوچ پر سخت نکتہ چینی کی ہے ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے علم کے مطابق کسی بھی طرح کی کوئی ممنوعہ دوا استعال نہیں کی لیکن کمر میں درد کی وجہ سے اپنے کوچ سے دوا طلب کی تھی جس کے بعد تربیت کاروں کی موجودگی میں ان کی ریڑھ میں تین انجکشن دیے گئے تھے۔ پریتما نے اپنے کوچوں پرسازش کر نے کا الزام بھی عائد کیا ہے۔

53 کلوگرام کے زمرے کی ویٹ لفٹر سناماچہ چانو نے مقابلے میں چوتھا مقام حاصل کیا تھا لیکن بعد میں انہیں بھی ممنوعہ ادویات کے استعمال میں ملوث پایا گیا۔

ویٹ لفٹنگ کے ہی مقابلے میں ایک دوسری کھلاڑی کرنم ملیشوری نے بھی بڑی مایوس کار کردگی کا مظاہرہ کیا ہے ملیشوری مقابلے کے لیے آئیں لیکن وزن اٹھائے بغیر ہی خود کو مقابلے سے باہر کرلیا۔ اس کی وجوہات بھی ایک معمہ بنی ہوئی ہیں۔

گزشتہ منگل کو ہندوستان کے رائفل شوٹر راجیہ وردھن سنگھ راٹھور نے اولمپکس میں جب چاندی کا تمغہ جیتا تھا تو پورے ملک میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تھی اور لوگوں کی امیدیں سوا ہوگئی تھیں کہ اس بار شاید ہندوستان بھی اولمپکس میں اپنے نشانات چھوڑ سکے لیکن ڈوپنگ کے واقعات سے پورا ملک دہل گیا۔

ہندوستان دو ہزار دس میں دولتِ مشترکہ کے کھیلوں کا انعقاد کررہا ہے اور اس سلسلے میں بڑے پیمانے پر ابھی سی تیاریاں جاری ہیں خود کھلاڑیوں کی مشق اور انکی تربیت پر بھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے لیکن ان تازہ واقعات سے جہاں انتظامیہ کو دھچکا لگا ہے وہیں لوگوں میں شکوک و شبہات پیدا ہوگئے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد