BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 19 August, 2004, 13:09 GMT 18:09 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بھارتی کھلاڑی معطل
بھارتی کھلاڑی
پراتیما کماری پہلی بار اولمپک مقابلوں میں حصہ لے رہی تھیں
انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ بھارت کی ایک ویٹ لفٹر کو ممنوعہ ادویات استعمال کرنے کی پاداش میں چار دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ اولمپک مقابلوں میں حصہ لینے سے روک دیا گیا ہے۔

معطل ہونے والے دیگر چار کھلاڑی ہنگری کے زولٹان کیکسکس، مراکش کے وفا آموری، مالدوہ کے وکٹر چزلین اور ترکی کے شہبازسولے ہیں۔

چھبیس سالہ پراتیما کماری تریسٹھ کلوگرام کی کیٹیگری میں حصہ لینے والی بھارت کی دوسری ویٹ لفٹر تھیں۔

اس کیٹیگری میں حصہ لینے والے دوسری بھارتی ویٹ لفٹر کرنام مالیسوری ہیں جنہوں نے سڈنی اولمپکس میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا تھا۔

پراتیما کماری پہلی بار اولمپک مقابلوں میں حصہ لے رہی تھیں اور وہ گزشتہ ماہ بیلارس میں تربیت کے دوران زخمی ہو گئی تھیں۔

اولمپکس شروع ہونے سے پہلے پراتیما کماری نے کہا تھا کہ وہ زخمی ہونے کی وجہ سے پوری طرح زور نہیں لگا پا رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کے غیر ملکی کوچ نے انہیں مشورہ دیا ہے کہ انہیں مقابلے سے پہلے زور لگانے کی بجائے مقابلے کے دوران اپنی تمام تر توانائی کو خرچ کرنا چاہیے۔

پراتیما کماری کی اولمپک مقابلوں میں شرکت کے بارے میں شکوک و شہبات تو بدھ کے روز اس وقت پیدا ہوئے جب ان کا نام ویٹ لفٹنگ مقابلوں میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل نہیں تھا۔

بعد میں انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے اعلان کیا کہ انہیں مقابلوں میں حصہ لینے سے روک دیا گیا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد