ایتھلیٹس کے خلاف مجرمانہ تحقیقات | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
یونان کے دو ایتھلیٹ کوسٹاس کینٹرس اور کیٹرینہ تھناؤ کو ایک موٹر سائیکل کے حادثے کے باعث ممنوعہ ادویات کے معائنے کے لیے پیش نہ ہونے پر مجرمانہ تفتیش کا سامنا ہے۔ ان دونوں یونانی دوڑنے والوں کو یونان کے حکام نے عالمی اولمپکس کمیٹی کی سماعت سے پہلے ہیں معطل کر دیا تھا۔ یونان کے سرکاری وکیل کا کہنا ہے کہ سڑک کے حادثے کے بعد ان دونوں کا معائنے کے لیے پیش نہ ہونے کے پورے معاملے کی مکمل تفتیش کی جائے گی۔ ان دونوں ایتھلیٹس کو دو دن کی مہلت دے دی گی ہے تاکہ وہ عالمی اولمپکس کمیٹی کی سماعت میں پیش ہو سکیں۔ ان کے وکیل کا کہنا ہے کہ دونوں کو ڈرپس لگی ہوئی ہیں لہذا وہ سماعت کے لیے پیش نہیں ہو سکتے۔ ان دونوں کو حادثے کے بعد ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا تھا جہاں سے جمعرات کو انہیں چھٹی ملنے والی ہے۔ وکیل کا کہنا ہے کہ سماعت میں دو دن کی تاخیر سے ان دونوں ایتھلیٹس نے پہلی فتح حاصل کر لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اولمپکس کھیلوں سے ان کو معطل کیے جانے کے فیصلے کو بھی وہ چیلنج کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بدھ کو دونوں کھلاڑیوں کو اگر بیساکھیوں پر بھی آنا پڑا تو وہ سماعت کے لیے پیش ہوں گے۔ اگر عالمی اولمپکس کمیٹی نے ان پر عائد پابندی کو برقرار رکھا تو یہ اس کے خلاف کھیلوں کی ثالثی کی عدالت میں اپیل دائر کر سکتے ہیں جس نے ایتھنز میں ایک ٹرائبیونل قائم کر دیا ہے۔ ایتھلیٹک فیڈریشنز کی عالمی ایسوسی ایشن نے بھی انکشاف کیا ہے کہ ان دونوں کھلاڑیوں کے خلاف اولمپکس کھیلوں کی تربیت کے دوران شکاگو میں مموعنہ ادویات کے معائنے کے لیے پیش نہ ہونے کے سلسلے میں تحقیقات ہو رہی ہیں۔ یونان کی ٹیم کے منتظمین میں سے پانچ نے ان پر پابندی عائد رکھنے کے حق میں ووٹ دیا تھا جب کے ایک کا خیال تھا کہ ان پر سے پابندی اٹھالینی چاہیے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||