BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 15 August, 2004, 02:38 GMT 07:38 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پہلاطلائی تمغہ چین جیت گیا
طلائی تمغہ جیتنے پر مسرت کا اظہار
طلائی تمغہ جیتنے پر مسرت کا اظہار
ایتھنز اولمپکس میں مردوں اور خواتین دونوں کے مقابلوں میں چین پہلے طلائی تمغے جیتنے والے ملک کا اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔

چین کی نشانہ باز خاتون دو لی نے دس میٹر ائیر رایفل کے فائنل مقابلوں میں سبقت حاصل کر کے پہلا طلائی تمغہ حاصل کیا۔

چین کی بائیس سالہ نشانہ باز نے ان مقابلوں میں پانچ سو دو پوائنٹس حاصل کیے اور فائنل راونڈ میں ایک سو چار پوائنٹس لیے جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔ دو لی نے فائنل میں روس کی کھلاڑی لیوبو گالکینہ اور چیک کھلاڑی کیٹرینہ کرکوا کو شکست دی۔

مردوں کے دس میٹر ائیر پسٹل کے فائنل مقابلوں

News image
میں چین ہی کہ وانگ یی فو نے فائنل مقابلے میں ٹھیک ٹھیک نشانے لگا کر مردوں کے مقابلوں میں پہلا طلائی تمغہ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔

روس کے کھلاڑیوں میخائل نیسترؤ اور ولادمیر ایساکوف نے بالترتیب چاندی اور کانسی کے تمغے حاصل کیے۔

نیسترو نے ان مقابلوں کے کولیفائنگ راونڈ میں سابقہ ریکارڈ کو پانچ سو نوے سے ایک زیادہ یعنی پانچ سو اکانوے پوائنٹس اسکور کر کے توڑ دیا جو کے سڈنی اولمپکس میں وانگ اور فرانس کے نشانہ باز فرانک دومولین نے بنایا تھا۔

فائنل میں چینی اور روسی کھلاڑیوں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا اور چینی کھلاڑی نو عشاریہ نو پوانٹس حاصل کر کے طلائی تمغے کے حق داد قرار پائے۔

وانگ گزشہ دو اولمپکس میں طلائی تمغہ جیتنے میں ناکام رہے تھے۔

امریکی تیراک مائیکل فیلپس نے چار سو میٹر میں ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کر کے طلائی تمغہ حاصل کیا۔ انیس سالہ فیلپس تیراکی کے آٹھ مختلف مقابلوں میں حصہ لیے رہی ہیں تاکہ وہ اولمپکس میں زیادہ سے زیادہ طلائی تمغے جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیں۔

اس سے پہلے امریکی تیراک مارک سپٹز نے 1972 میں میونخ اولمپکس میں سات طلائی تمغے جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

آسٹریلیا کی ائین تھروپ امریکی کھلاڑی فیلپس کی مد مقابل ہیں اور انہوں نے چاروں سو میٹر فری اسٹائل میں طلائی تمغہ حاصل کیا۔

جوڈو کے مقابلوں میں جاپان کے تاداہیرو نومورا تیسری مرتبہ مسلسل اولمپکس مقابلوں میں طلائی تمغہ جیتنے میں کامیاب ہوئے۔

ترکی کی کھلاڑی نور کان تیلان ویٹ لفٹنگ میں طلائی تمغہ جیت گئیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد