اسرائیل کے ساتھ مقابلے سے انکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایران نے اولمپک کے عالمی مقابلوں میں تمغہ جیتنے کا ایک یقینی موقعہ اس وقت ضائع کر دیا جب اس کے جوڈو کے کھلاڑی نے فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے اسرائیل کے کھلاڑی کے ساتھ مقابلے کرنے سے انکار کر دیا۔ جوڈو کے عالمی کھلاڑی آرش مير اسماعيلی نے اسرائیلی کھلاڑی کے ساتھ مقابلہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اس بات پر فخر ہے کہ وہ فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کر رہے ہیں۔ ایران اسرائیل کے خلاف پابندیوں کے بارے میں بہت سخت پالیسی پر کاربند ہے اور ایرانی عوام پر اسرائیل کے ساتھ کسی قسم کا رابطہ رکھنے پر پابندی عائد ہے۔ ایتھنز میں اسماعیلی کو اپنے پہلے ہی راونڈ میں اسرائیلی کھلاڑی ایکود واقس سے مقابلہ کرنا تھا جس سے انہوں نے انکار کر دیا۔ ایشیا کی جوڈو یونین کے حکام نے اسماعیلی کی مقابلوں سے دستبرداری کی خبر کی تصدیق کر دی ہے۔ کھیلوں کے ضوابط کے مطابق انہیں واپس ایران بھی بھیجا جا سکتا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||