BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 05 August, 2004, 11:29 GMT 16:29 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’ایتھنز اولمپکس کے لیے تیار ہے‘
ایتھنز اولمپکس
اولمپک کمیٹی کے صدر یونان کے وزیراعظم سے بھی ملیں گے۔
اولمپکس کے صدر ژاک روخےکا کہنا ہے کہ ایتھنز 2004 کی اولمپک گیمز کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

اولمپک گیمز اس ماہ کی تیرہ تاریخ کو شروع ہونے والی ہیں اور انتیس اگست کو اختتام پزیر ہونگی۔

بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے صدر نے اپنے خیالات کا اظہار اولمپکس شروع ہونے سے نو دن پہلے یونان کے دارالحکومت پہنچنے کے بعد کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ سات سال کی محنت اور تیاری کا نتیجا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اولمپک کمیٹی کو یونان کی تیاری پر پورا بھروسہ ہے۔

ایتھنز میں روخے کا خیرمقدم ایتھنز گیمز کمیٹی کے سربراہ اور یونانی اولمپک کمیٹی کے صدر نے کیا تھا۔

اطلاعات کے مطابق مسٹر روخے یونان کے وزیراعظم کاسٹاس کرامینلس سے بھی ملنے والے ہیں۔

مسٹر روخے نے کہا کہ ایتھنز میں اولمپکس منعقد ہونا ایک خواب کی مانند ہے جو دنیا بھر کے کھلاڑیوں نے کسی نہ کسی وقت دیکھا ہے۔

منگل کو یونان کے وزیراعظم نے کہا تھا کہ وہ مطمئن ہیں کہ ایتھنز اولمپکس کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ یونان نے اولمپکس کو کامیاب اور محفوظ بنانے کی پوری کوشش کی ہےاور خصوصی حفاظتی اقدام اٹھائے ہیں۔

القاعدہ کی طرف سے حملوں کے امکان کی وجہ سے سیکیورٹی کے لیے ایتھنز کے چاروں طرف درجنوں پیٹریاٹ میزائل نصب کر دیے گئے ہیں۔ طیارہ شکن پیٹریاٹ میزائل کے علاوہ ایتھنز کے ارد گرد سینکڑوں سیکیورٹی کیمرے لگائے گئے ہیں۔

یہ میزائل اور طیارہ شکن دیگرسیکیورٹی آلات یونان کے دوسرے شہروں میں بھی نصب کیے گئے ہیں۔

اولمپک گیمز کی سیکیورٹی پر ایک بلین ڈالر صرف کیے جا رہے ہیں جو اولمپکس کی تاریخ میں سیکیورٹی پر خرچ کی جانیوالی سب سے بڑی رقم ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد