BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 13 August, 2004, 17:37 GMT 22:37 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سخت سکیورٹی میں اولمپک کا آغاز
اولمپک کے لیے سخت حفاظتی انتظامات
اولمپک کے لیے سخت حفاظتی انتظامات
یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں اٹھائیسویں اولمپک کھیلوں کا آغاز ہو گیا جس میں دو سو دو ممالک سے تعلق رکھنےوالے دس ہزار پانچ سو کھلاڑی حصہ لیں گے۔

جمعہ کی رات کو شروع ہونے والی اولمپک میں دنیا بھر کے کھلاڑی اٹھائیس کھیلوں میں حصہ لیں جو اڑتیس مختلف مقامات پر منعقد ہو رہے ہیں۔

یونان کے لیے جو قدیم اور جدید اولمپک کھیلوں کا بانی ہے اولمپک کا آغاز کسی حد تک غیر متوقع رہا۔ اس کے دو ایتھلیٹوں پر ممنوعہ ادویات کا الزام ہے اور ان کی کھیلوں میں شرکت پر پابندی کا امکان ہے۔

یونان میں سات سو چھہتر قبل مسیح میں قدیم اولمپک کھیل ہوئے تھے اور اس
کے بعد وہیں پر اٹھارہ سو چھیانوے میں پہلے بار جدید اولمپک کھیل منعقد ہوئے۔

News image

اٹھائیسویں اولمپک کھیلوں کی افتتاحی تقریب دیکھنے کے لیے بہتر ہزار شائقین موجود ہیں اور یہ تقریب دنیا بھر میں تقریباً چار ارب لوگوں نے ٹیلی ویژن پر دیکھی۔

افتتاحی تقریب کے لیے مختلف رنگا رنگ پروگرام ترتیب دیئے گئے جن میں نو ہزار فنکاروں لے رہے ہیں۔

ان اولمپک مقابلوں کی ایک خاص بات زبردست حفاظتی انتظامات ہیں جن پر ایک عشاریہ دو ارب ڈالر خرچ کیے گئے ہیں۔ یہ رقم سن دو ہزار میں سڈنی میں ہونے والے کھیلوں سے تین گنا زیادہ ہے۔

شمالی بحیرہ اوقیانوس کے ممالک کی تنظیم نیٹو کے فوجی بھی حفاظتی انتظامات کا حصہ ہیں۔ اس کے علاوہ ہوائی جہاز کے ذریعے حملے کو روکنے کے لیے پیٹریاٹ میزائل نصب ہیں اور شہر بھر میں خفیہ کیمرے نصب ہیں۔ ان حفاظتی انتظامات میں ستّر ہزار افراد حصہ لے رہے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد