BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 17 August, 2004, 14:01 GMT 19:01 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بھارت: چاندی کا تمغہ
راٹھور
بھارت کے کسی انفرادی کھلاڑی نے اولمپک مقابلوں میں چاندی کا تمغہ ایک سو چار سال پہلے جیتا تھا
بھارت نے ایتھنز اولمپک مقابلوں میں ’ڈبل ٹریپ شوٹنگ‘ میں چاندی کا تمغہ جیت لیا ہے۔

چونتیس سالہ میجر راجیا وردھن راٹھور نے ’ڈبل ٹریپ شوٹنگ‘ میں چوالیس پوائنٹ حاصل کر کے یہ تمغہ جیتا جبکہ سونے کا تمغہ متحدہ عرب امارات کے احمد المکتوم نے حاصل کیا۔

راجیا وردھن راٹھور نے مارچ میں آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ہونے والے ورلڈ کپ میں سونے کا تمغہ اور قبرص میں ہونے والی ورلڈ چیمین شِپ میں کانسی کا تمغ حاصل کیا تھا۔

وہ بھارتی فوج میں میجر ہیں اور بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں بارامولہ اور کپواڑا میں تعینات رہ چکے ہے۔ انہوں نے نشانہ بازی کے مقابلوں میں انیس سو اٹھانوے سے حصہ لینا شروع کیا۔

حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں راٹھور نے کہا تھا کہ اولمپک مقابلوں میں جیتنے کی کوشش کرتے ہوئے شوٹنگ کرنا میدان جنگ میں شوٹنگ سے کہیں زیادہ مشکل ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد