BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 17 August, 2004, 12:54 GMT 17:54 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ممنوعہ ادویات کے استعمال سے انکار
یہ دونوں ایتھلیٹس شکاگو میں بھی ممنوعہ ادویات کے معائنے کے لیے پیش نہیں ہوئے تھے
یہ دونوں ایتھلیٹس شکاگو میں بھی ممنوعہ ادویات کے معائنے کے لیے پیش نہیں ہوئے تھے
یونان کے ایتھلیٹ کوسٹاس کینٹرس نے جنہیں ممنوعہ ادویات کے معائنہ کے لئے اولمپکس کمیٹی کے سامنے پیش نہ ہونے پر فوجداری مقدمے کا سامنا ہے، اپنا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے کبھی بھی ممنوعہ ادویات کا استعمال نہیں کیا ہے۔

ہپستال سے باہر جاتے ہوئے منگل کے روز انہوں نے کہا: ’میرے ساتھ بڑی ناانصافی ہوئی ہے۔۔۔۔میں نے کبھی بھی ممنوعہ ادویات کا استعمال نہیں کیا۔‘

کینٹرس اور ان کی ٹریننگ پارٹنر کیٹرینہ تھناؤ اولمپک گیمز میں ممنوعہ ادویات کے معائنے کے لیے پیش نہ ہوسکے تھے۔ جس دن انہیں معائنے کے لئے پیش ہونا تھا اسی دن دونوں ایک موٹر سائیکل کے حادثے کا شکار ہوگئے تھے۔ ان دونوں کو یونانی حکام نے عالمی اولمپکس کمیٹی کی سماعت سے پہلے ہی معطل کر دیا ہے۔

یونان کے سرکاری وکیل کا کہنا ہے کہ سڑک کے حادثے کے بعد ان دونوں کا معائنے کے لیے پیش نہ ہونے کے پورے معاملے کی مکمل تفتیش کی جائے گی۔ ان دونوں ایتھلیٹس کو دو دن کی مہلت دے دی گئی ہے تاکہ وہ عالمی اولمپکس کمیٹی کی سماعت میں پیش ہو سکیں۔

ان کے وکیل کا کہنا ہے کہ دونوں کو ڈرِپس لگی ہوئی ہیں لہذا وہ سماعت کے لیے پیش نہیں ہو سکتے۔ ان دونوں کو حادثے کے بعد ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا تھا جہاں سے جمعرات کو انہیں چھٹی ملنے والی ہے۔

وکیل کا کہنا ہے کہ سماعت میں دو دن کی تاخیر سے ان دونوں ایتھلیٹس نے پہلی فتح حاصل کر لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اولمپکس کھیلوں سے ان کو معطل کیے جانے کے فیصلے کو بھی وہ چیلنج کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بدھ کو دونوں کھلاڑیوں کو اگر بیساکھیوں پر بھی آنا پڑا تو وہ سماعت کے لیے پیش ہوں گے۔

اگر عالمی اولمپکس کمیٹی نے ان پر عائد پابندی کو برقرار رکھا تو یہ اس کے خلاف کھیلوں کی ثالثی کی عدالت میں اپیل دائر کر سکتے ہیں جس نے ایتھنز میں ایک ٹرائبیونل قائم کر دیا ہے۔

ایتھلیٹک فیڈریشنز کی عالمی ایسوسی ایشن نے بھی انکشاف کیا ہے کہ ان دونوں کھلاڑیوں کے خلاف اولمپکس کھیلوں کی تربیت کے دوران شکاگو میں مموعنہ ادویات کے معائنے کے لیے پیش نہ ہونے کے سلسلے میں تحقیقات ہو رہی ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد