امریکی ایتھلیٹ پر تا حیات پابندی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
چار سو میٹر کی دوڑ کے عالمی چیمپین امریکی ایتھلیٹ جیروم ینگ پر ممنوعہ ادویات استعمال کے بنا پر تاحیات پابندی عائد کردی گئی ہے۔ اٹھائیس سالہ جیروم ینگ کے پیرس میں کیے جانے والے دو ٹیسٹ مثبت نکلے تھے جس کے بعد ان پر یہ پابندی عائد کی گئی ہے۔ ینگ پر ممنوعہ ادویات استعمال کرنے کا الزام سن انیس سو ننانوے میں بھی ثابت ہوچکا ہے اور عالمی ایتھلیٹک فیڈریشن کے قوانین کے تحت دوسری مرتبہ کسی ایتھلیٹ کے ملوث پائے جانے پر تاحیات پابندی عائد کی جاتی ہے۔ ینگ اس برس کے اولمپک کے لیے کوالیفائی نہ کرسکے تھے تاہم وہ سڈنی کے پچھلے اولمپکس میں چار سو میٹر ریلے ریس جیتنے والی ٹیم میں شامل تھے۔ اس ریس میں مائیکل جونسن بھی تھے اور اب خدشہ یہ ہے کہ اس ٹیم کو بھی جیروم ینگ کے شامل ہونے کی پاداش میں سونے کے تمغے سے محروم کیا جاسکتا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ انہوں نے سڈنی اولمپکس میں حصہ لیتے ہوئے یہ نہیں بتایا تھا کہ ان کے 1999 کے ٹیسٹ مثبت نکلے تھے کیونکہ ان کے خلاف امریکی حکام نے ٹیسٹ مثبت ہونے پر کوئی کارروائی نہیں کی تھی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||