وارن کی ون ڈے میں واپسی کا امکان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آسٹریلیا کے سپن بالر شین وارن نے ایک روزہ کرکٹ دوبارہ شروع کرنے کے بارے میں متعلقہ حکام سے بات چیت شروع کر دی ہے۔ کرکٹ ٹیم کے کوچ جان بکانن نے بتایا ہے کہ وارن نے کپتان رکی پونٹنگ اور سلیکشن کمیٹی کے سربراہ اینڈریو ہلڈِچ سے ملاقات کی ہے۔ وارن سن دو ہزار تین میں ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائر ہو گئے تھے۔ شین وارن نے کہا کہ ایک روزہ کرکٹ دوبارہ کھیلنا اچھا ہوگا لیکن اس کا انحصار اس بات پر ہوگا کہ وہ اپنے ٹیسٹ کیریئر کے بارے میں کیا فیصلہ کرتے ہیں۔ رکی پونٹنگ نے بتایا کہ شین وارن کو انہیں جلد از جلد اپنے فیصلے سے آگاہ کرنا ہوگا تاکہ وہ انہیں عالمی کپ کے لیے منصوبہ بندی میں شامل کر سکیں۔ شین وارن ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ چھ سو پچاسی وکٹیں حاصل کر سکے ہیں۔ | اسی بارے میں شین وارن کےنام ایک اور ریکارڈ 17 December, 2005 | کھیل شین وارن بی بی سی ایورڈ کیلے نامزد11 December, 2005 | کھیل مزید3 سال کھیلوں گا، مرلی دھرن08 April, 2006 | کھیل آسٹریلیا نے ٹیسٹ سیریز جیت لی29 November, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||