BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 08 April, 2006, 22:04 GMT 03:04 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مزید3 سال کھیلوں گا، مرلی دھرن

مرلی دھرن
انٹرنیشنل کرکٹ میں ہزار وکٹیں حاصل کرنے پر تامل ہیرو کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا
بین الاقوامی کرکٹ میں ہزار وکٹوں کی تکمیل کے باوجود متایا مرلی دھرن مطمئن نہیں ہوئے اور مزید تین سال کرکٹ کھیل کر اپنے شکاروں کی تعداد میں غیرمعمولی اضافے کے لیے پرعزم ہیں۔

کولمبو کے پی ساراوانا موتو سٹیڈیم میں تامل کرکٹ یونین نے انٹرنیشنل کرکٹ میں ہزار وکٹیں حاصل کرنے پر اپنے تامل ہیرو کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا جس میں انہیں روایتی جوش وخروش کے ساتھ خراج تحسین پیش کیا گیا۔

اس تقریب میں مرلی دھرن نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ پندرہ سالہ کریئر پر خوش ہیں کہ کئی ریکارڈز اور کئی سنگ میل ان کے نام ہوئے وہ سمجھتے ہیں کہ انہوں نے جو کچھ سوچا تھا وہ کر دکھایا۔ یہ ایک شاندار کریئر رہا ہے۔

33سالہ مرلی دھرن کا کہنا ہے کہ وہ ورلڈ کپ تک کسی دشواری کے بغیر کھیل سکتے ہیں اس کے بعد دیکھیں گے کہ کیا کرنا ہے لیکن جہاں تک ان کی کرکٹ کا تعلق ہے تو وہ چھتیس سنتیس سال کی عمر تک کھیل سکتے ہیں اور موجودہ کارکردگی کو برقرار رکھنے کی صورت میں وہ مزید بھی کچھ کر سکتے ہیں جس کے لیے وہ محنت جاری رکھیں گے۔

مرلی دھرن103 ٹیسٹ میچوں میں611 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں اور وہ شین وارن کی674 وکٹوں کے عالمی ریکارڈ سے63 وکٹوں کے فاصلے پر ہیں اسی طرح273 ون ڈے انٹرنیشنل میں ان کی حاصل کردہ وکٹوں کی تعداد414 ہے اور وسیم اکرم کی502 وکٹوں کا عالمی ریکارڈ بھی ان کی دسترس میں ہے لیکن خود مرلی کو ریکارڈز کی قطعاً پروا نہیں ہے۔ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی کرکٹ پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں وہ اچھی کارکردگی کے ساتھ تین چار سال کرکٹ کھیلیں گے تو پھر اندازہ ہوسکے گا کہ یہ ریکارڈز ان کے نام ہوتے ہیں یا نہیں ؟ اور اگر وہ ان ریکارڈز کو حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے تو اس دنیا میں ان سے زیادہ خوش قسمت شخص کوئی اور نہیں ہوگا۔

مرلی کتنے دور کتنے قریب؟
 مرلی دھرن103 ٹیسٹ میچوں میں611 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں اور وہ شین وارن کی674 وکٹوں کے عالمی ریکارڈ سے63 وکٹوں کے فاصلے پر ہیں اسی طرح273 ون ڈے انٹرنیشنل میں ان کی حاصل کردہ وکٹوں کی تعداد414 ہے اور وسیم اکرم کی502 وکٹوں کا عالمی ریکارڈ بھی ان کی دسترس میں ہے

مرلی دھرن کارکردگی سے زیادہ اپنے بولنگ ایکشن کی وجہ سے موضوع بحث رہے ہیں۔ اس بارے میں مرلی دھرن کا کہنا ہے کہ وہ یہ ثابت کرچکے ہیں کہ وہ بے قصور ہیں اور انہوں نے کوئی غلط کام نہیں کیا۔ وہ اس صورتحال سے کبھی نہیں گھبرائے۔ اس ضمن میں وہ اپنے ساتھی کرکٹرز کرکٹ بورڈ اور پرستاروں کو نہیں بھول سکتے جنہوں نے مشکل گھڑی میں ان کا حوصلہ بلند کیا۔ لوگ ان کے بولنگ ایکشن کے بارے میں کچھ بھی کہتے رہیں وہ اپنا سفر جاری رکھیں گے۔

مرلی دھرن کی پرفریب گیندوں کے علاوہ ان کی چمکتی آنکھیں بھی بیٹسمینوں کو اپنے سحر میں مبتلا کردیتی ہیں اس بارے میں کیے گئے سوال پر مرلی دھرن نے قہقہہ لگاتے ہوئے کہا کہ انہیں نہیں معلوم۔ شاید اس لیے بھی لوگ اس جانب متوجہ ہوتے ہوں کہ ان کی آنکھیں بڑی ہیں۔

مرلی دھرن اپنے کپتانوں میں سب سے زیادہ ارجنا راناتنگا کی قائدانہ صلاحیتوں کے معترف ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ جن کپتانوں کے ساتھ وہ کھیلے ہیں ان میں رانا تنگا بہترین تھے کیونکہ جب ان کے بولنگ ایکشن پر اعتراض ہوا تو راناتنگا نے ان کے لیے زبردست آواز بلند کی اور ان کی حمایت کی۔ سری لنکا نے ورلڈ کپ بھی ان کی کپتانی میں جیتا اور کئی بڑی کامیابیاں حاصل کیں۔

کس بیٹسمین کو آؤٹ کرکے زیادہ خوشی ہوئی؟ مرلی دھرن اس سوال پر پہلے تو کہنے لگے کہ ہر اچھے بیٹسمین کو آؤٹ کر کے خوشی ہوتی ہے لیکن پھر ماضی میں کھو کر بولے میں نیوزی لینڈ کے مارٹن کرو کو جس گیند پر آؤٹ کیا تھا وہ لاجواب گیند تھی۔

مرلی کی لاجواب گیند؟
 ہر اچھے بیٹسمین کو آؤٹ کرکے خوشی ہوتی ہے لیکن نیوزی لینڈ کے مارٹن کرو کو جس گیند پر آؤٹ کیا تھا وہ لاجواب گیند تھی

مرلی دھرن ڈھائی ماہ کے بچے کے باپ بھی ہیں تو کیا ایک اور مرلی دھرن دنیا میں آچکا ہے؟ مرلی کا جواب ہے اس مرحلے پر کچھ کہنا ممکن نہیں اگر وہ کرکٹ میں اپنا مستقبل بہتر سمجھے گا تو اسے نہیں روکیں گے یوں بھی کرکٹ سری لنکنز میں رچی بسی ہے۔
مرلیمرلی کا ایکشن
مرلی کا بالنگ ایکشن ناقابلِ تقلید ہے
مرلی دھرن مرلی کا ریکارڈ
دنیائے کرکٹ میں مرلی دھرن کے ایک ہزار وکٹ
مرلی دھرنمرلی کا غصہ
آسٹریلیا کے تین بولر غلط گیند کرتے ہیں
اسی بارے میں
مرلی دھرن کے1000 وکٹ
02 March, 2006 | کھیل
مرلی دھرن مایوس ہیں
08 September, 2004 | کھیل
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد