پاکستان کو ’آخری وارننگ‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آئی سی سی نے پاکستان کو ’آخری وارننگ‘ دی ہے کہ وہ اوول ٹیسٹ کے بال تنازعہ پر تبصرہ نہ کریں۔ آئی سی سی کے چیف ایگزیکیٹیو میلکم سپیڈ نے کہا ہے کہ پاکستانی حکام اور کرکٹ ٹیم کے کپتان انضمام الحق کے تبصروں سے ’بہت مایوس‘ ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’اگر مزید نامناسب بیانات دیئے گئے تو وہ جواب طلبی سے گریز نہیں کریں گے‘۔ بال تنازعے سے متعلق ضابطۂ اخلاق کی ایک کارروائی اس ماہ کے آخر میں متوقع ہے۔ کارروائی میں انضمام الحق کو مبینہ طور ہر کرکٹ کے کھیل کو بدنام کرنے اور بال خراب کرنے کے الزامات کا سامنا ہے۔ بیس اگست کو اوول ٹیسٹ کے دوران شروع ہونے والے تنازعے کے بعد پاکستانی حکام کی طرف سے زیادہ تر بیانات امپائر ڈیرل ہیئر کے بارے میں تھے جبکہ انگلینڈ کی طرف سے اس مسئلے پر مکمل خاموشی رہی ہے۔ میلکم سپیڈ نے کہا کہ پاکستان کو کارروائی کے دوران اپنا موقف بیان کرنے کا پورا موقع ملے گا۔ | اسی بارے میں پاکستان کا طریقہ کار غلط تھا: مانی25 August, 2006 | کھیل ڈیرل ہیئر کے خط کا متن 25 August, 2006 | کھیل سماعت:تاریخ کا اعلان آج متوقع 25 August, 2006 | کھیل پاکستان میں امپائر ہیئر پر تنقید26 August, 2006 | کھیل ’تحریری پیشکش کا کہاگیا تھا‘ 28 August, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||