سماعت:تاریخ کا اعلان آج متوقع | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ نےسوموار کے روز سے شروع ہونے والے ٹونٹی ٹونٹی انٹرنیشنل اور ون ڈے سیریز نہ کھیلنے کی صورت میں ورلڈ انٹرنیشنل الیون کو بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کو امید ہے کہ پاکستان ون ڈے اور ٹونٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کھیلنے سے انکار نہیں کرےگا لیکن اس نےشائقین کو تفریح فراہم کرنےکے ہنگامی انتظامات کرنے شروع کر دیئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ کو جنوبی افریقہ سے مثبت جواب ملا ہے۔جنوبی افریقہ کی ٹیم سری لنکا میں بم دھماکوں کے بعد دورہ ادھورا چھوڑ کر وطن واپس جا چکی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے صدر شہریار خان انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے صدر ڈیوڈ مورگن کو بتایا ہے کہ جب تک انضمام الحق کے خلاف الزامات کی سماعت کی تاریخ مقرر نہیں ہو جاتی اس وقت تک دورہ ختم ہونے کے امکانات رہیں گے۔ اطلاعات کے مطابق جمعہ کے روز پاکستان کو انضمام الحق کےخلاف الزامات کی سماعت کی تاریخ کا اعلان متوقع ہے۔ آئی سی سی نے انضمام الحق پر اوول ٹیسٹ کے چوتھے روز ٹیم کو میدان میں نہ لانے کی وجہ سے کھیل کو بدنام کرنےاور بال ٹیمپرنگ کا الزام لگایا تھا جس کی باقاعدہ سماعت جمعہ کے روز ہونا تھی۔ آئی سی سی کے اعلان کے مطابق انضمام الحق کےخلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر جمعہ کو ہونے والی سماعت ملتوی کر دی گئی تھی۔ آئی سی سی رانجن مدوگالے کی جگہ کلائیو لائیڈ کو ریفری مقرر کرنے پر غور کر رہا ہے۔ اوول ٹیسٹ میں ٹیم کو میدان میں نہ لانے پر آئی سی سی نے انضمام الحق کے خلاف کھیل کو بدنام کرنے اور گیند کو خراب کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔ آئی سی سی کے ترجمان نے کہا کہ ان کو معلوم ہے کہ پاکستان کے قانونی مشیروں کی ٹیم بھی سماعت کے ملتوی کیئے جانے پر ناراض نہیں ہے کیونکہ اس سے ان کو تیاری کے لیے مزید وقت مل گیا ہے۔ ا |
اسی بارے میں پاکستان کو گیند خراب کرنے پر سزا20 August, 2006 | کھیل پاکستان 331 آگے، انگلینڈ 78پرایک 19 August, 2006 | کھیل شعیب، شاہد ایک روزہ ٹیم میں شامل20 August, 2006 | کھیل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||