پاکستان کا طریقہ کار غلط تھا: مانی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کےسابق صدر احسان مانی نے کہا ہے کہ اوول ٹیسٹ میں ڈیرل ہیئر کی تعیناتی اور اس کے بعد پیدا ہونے والے تنازعے کا ذمہ دار پاکستان خود ہے ۔ احسانی مانی نے کہا کہ پاکستان اور ڈیرل ہیئر کے درمیان ماضی میں بھی کشیدگی رہی ہے۔ احسان مانی نے کہا کہ انگلینڈ اور پاکستان گزشتہ کرکٹ سیریز کے دوران ڈیرل ہیئر نے انضمام الحق کو اس وقت آؤٹ دے دیا جب سٹیو ہارمیسن نے گیند وکٹ پر تھرو جب انضمام الحق رن لینے کی کوشش نہیں کر رہے تھے۔ احسان مانی نے کہا کہ انضمام الحق کو رن آؤٹ قرار دیئے جانے کے بعد انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے صدر شہریار کو مشورہ دیا تھا کہ وہ ڈیرل ہیئر کے خلاف باضابطہ شکایت درج کرائیں تاکہ ان کو آئندہ ایسے میچوں کی نگرانی کا فریضہ نہ سونپا جائے جن میں پاکستان کھیل رہا ہو۔ احسان مانی نے وی او اے کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ پاکستان نے کبھی بھی آسٹریلین امپائیر ڈیرل ہیئر کے خلاف کوئی شکایت درج نہیں کرائی جس کی وجہ سے آئی سی سی نے ان کو اوول ٹیسٹ کی نگرانی کے لیے چنا اور پھر کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا واقعہ پیش آگیا۔ احسان مانی نے انضمام الحق پر بھی تنقید کی اور کہا کہ انضمام الحق کے احتجاج کا طریقہ کار ٹھیک نہیں تھا۔احسان مانی نے کہا کہ میدان کے اندر رہ کر ہی احتجاج کرنا چاہیے تھا۔ انہوں نے میدان کے باہر دھرنا دے کر احتجاج کرنے کی کوئی گنجائش نہیں۔ سابق آئی سی سی صدر نے کہا کہ ان کے خیال میں پاکستانی کرکٹ بورڈ اور ٹیم کی انتظامیہ معاملے و غلط اور غیر مناسب انداز میں | اسی بارے میں پاکستان کا آئی سی سی سے احتجاج21 August, 2006 | کھیل نہ کھیل، نہ کھلاڑیوں کے لیئے اچھا ہوا21 August, 2006 | کھیل بال ٹیمپرنگ تنازعہ: انضمام ڈٹ گئے22 August, 2006 | کھیل انضمام نہیں تو ون ڈے نہیں:وولمر 22 August, 2006 | کھیل پاکستانی بورڈ کی درخواست مسترد23 August, 2006 | کھیل ’سماعت سیریز کے دوران نہ ہو‘24 August, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||