’سماعت سیریز کے دوران نہ ہو‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے کہا ہے کہ انضمام الحق کےخلاف الزامات کی سماعت پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوران نہ کی جائے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر عباس زیدی نے بی بی سی اردو کو بتایا کہ پاکستان نے آئی سی سی سے کہا کہ انضمام الحق کے خلاف الزامات کی سماعت سیریز سے پہلے یا بعد میں ہونی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا موقف ہے کہ اگر سماعت سیریز کے دوران کی گئی تو اس سے کھلاڑیوں کی توجہ بٹ سکتی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے عہدیدار نے کہا کہ پاکستان کو پتہ چلا ہے کہ آئی سی سی کے اعلی عہدیدار لندن پہنچ رہے ہیں جہاں سماعت کی نئی تاریخ کا فیصلہ کیا جائے گا۔ ادھر آئی سی سی نے کہا ہے کہ پاکستانی کپتان انضمام الحق کے خلاف الزامات کی سماعت کو لمبے عرصہ کے لیے ملتوی نہیں کیا گیا ہے اور چیف ریفری رنجن مدوگالے دستیاب نہ ہونے کی صورتحال میں ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان کلائیو لائیڈ کو مقرر کرنے پر غور کیا جائے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے عہدیدار نے کہا ہے کہ وہ نہ تو کسی مخصوص ریفری کی تعیناتی کا مطالبہ کر سکتے ہیں اور نہ ہی انہوں نے ایسا کیا ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان کرکٹ بورڈ کی خواہش ہے کہ الزامات کا فیصلہ منصفانہ ہو۔ پی سی بی عہدیدار نے کہا کہ کرکٹ کی تاریخ میں کم از کم پانچ مرتبہ اوول ٹیسٹ جیسے حالات پیدا ہوئے لیکن ان کو بہتر انداز میں حل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور انڈیا کے کلکتہ میچ کے دوران اسی طرح کی صورتحال پیدا ہوئی لیکن اس کو بہتر انداز میں نپٹا دیا گیا۔ آئی سی سی نے انضمام الحق کے خلاف الزامات کی سماعت کے لیے جمعہ کا دن مقرر کیا تھا لیکن چیف ریفری رنجن مدوگالے کی عدم دستیابی کی وجہ سے اس کو ملتوی کر دیا تھا۔ اوول ٹیسٹ میں ٹیم کو گراونڈ میں نہ لانے پر آئی سی سی نے انضمام الحق کے خلاف کھیل کو بدنام کرنے اور گیند کو خراب کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔ آئی سی سی کے ترجمان نے کہا کہ ان کو معلوم ہے کہ پاکستان کے قانونی مشیروں کی ٹیم بھی سماعت کے ملتوی کیئے جانے پر ناراض نہیں ہے کیونکہ اس سے ان کو تیاری کے لیے مزید وقت مل گیا ہے۔ اگر آئی سی سی کے چیف ریفری جلد دستیاب نہ ہوئے تو آئی سی سی کلائیو لائیڈ کو مقرر کر سکتی ہے۔ آئی سی سی کے مطابق جمعہ کو ہونے والی سماعت رنجن مدوگالے کی نجی مصروفیات کی وجہ سے ملتوی کرنی پڑی ہے۔ اس سے پہلے آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو میلکم سپیڈ نے کہا تھا کہ پاکستان اور انگلینڈ نے رنجن مدوگالے کی تعیناتی کی خواہش کا اظہار کیا تھا اس لیے آئی سی سی سماعت کو ملتوی کرنے پر رضامند ہوئی ہے۔ انضمام الحق کو جن الزامات کا سامنا ہے اگر وہ ان میں قصور وار قرار دیئے گئے تو ان پر زیادہ سے زیادہ چار ٹیسٹوں اور آٹھ ون ڈے میچوں کی پابندی عائد ہو سکتی ہے۔ |
اسی بارے میں پاکستان کو گیند خراب کرنے پر سزا20 August, 2006 | کھیل پاکستان 331 آگے، انگلینڈ 78پرایک 19 August, 2006 | کھیل شعیب، شاہد ایک روزہ ٹیم میں شامل20 August, 2006 | کھیل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||