’تحریری پیشکش کا کہاگیا تھا‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
متنازعہ کرکٹ امپائر ڈیرل ہیئر نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں پانچ لاکھ ڈالر کے عوض امپائرنگ سے ریٹائر ہونے کی تحریری پیشکش کے لیئے آئی سی سی نے کہا تھا۔ ادھر اتوار کے روز آئی سی سی نے کہا کہ اوول ٹیسٹ میں بال ٹیمپرنگ کے تنازعہ کے بعد اپمائروں کے افسر ڈگ کوئی اور ڈیرل ہیئر کے درمیان ’غیر رسمی‘ بات چیت ہوئی تھی۔ تاہم آئی سی سی کے ترجمان کے مطابق ’ کسی بھی مرحلے پر ریٹائرمنٹ کے بدلے رقم کی ادائیگی کی کوئی بات نہیں ہوئی تھی۔‘ لیکن ڈیرل ہیئر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’ مسٹر ڈگ کوئی کے ساتھ تفصیلی گفتگو کے دوران مجھے تحریری پیشکش کے لیئے کہا گیا تھا اور ای میل میں جس رقم کا ذکر ہے وہ اتنی ہی ہے جس پرمذکورہ گفتگو میں بات ہوئی تھی۔‘ ڈیرل ہیئر کا کہنا ہے کہ ’میرا خیال تھا کہ ای میلز کے متن سے یہ بات خاصی واضح ہے کہ میرے اور آئی سی سی کے درمیان اس مسئلے پر بات چیت ہوتی رہی تھی اور مسٹر ڈگ کوئی کے نام میری ای میل کا پہلا فقرہ اس بات کی تصدیق کرتا ہے۔‘ ڈیرل ہیئر کی ای میل کا پہلا فقرہ تھا ’ (میں یہ ای میل) صرف اُس بات کی تصدیق کے لیئے لکھ رہا ہوں جس پر آج شام ہم نے بات کی تھی۔‘ واضح رہے کہ بعد میں ڈیرل ہیئر نے اپنی پیشکش واپس لے لی تھی لیکن آئی سی سی اگلے ہفتے دبئی میں اپنی میٹنگ میں اس پر بات کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ | اسی بارے میں پاکستان میں امپائر ہیئر پر تنقید26 August, 2006 | کھیل سماعت:تاریخ کا اعلان آج متوقع 25 August, 2006 | کھیل ’سماعت سیریز کے دوران نہ ہو‘24 August, 2006 | کھیل بال ٹیمپرنگ تنازعہ: انضمام ڈٹ گئے22 August, 2006 | کھیل پاکستان کا آئی سی سی سے احتجاج21 August, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||