پاکستان میں امپائر ہیئر پر تنقید | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان میں کرکٹ کے سابق کھلاڑیوں اور ذرائع ابلاغ میں امپائر ڈیرل ہیئر کا خط موضوعِ بحث بنا رہا۔ پاکستان میں اس واقعے کو انتہائی سنجیدگی سے لیا گیا ہے۔ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انتخاب عالم نے ہیئر کے خط کے منظر عام پر آنے کے بعد کہا کہ مجھے یہ خبر پڑھ کر دھچکہ لگا ہے۔ ایک اور سابق کپتان جاوید میانداد نے کہا کہ یہ امپائرنگ کی تاریخ کا بد ترین واقعہ ہے۔ پاکستان میں اخبارات میں ڈیرل ہیئر کی طرف سے پانچ لاکھ ڈالر کے عوض ریٹائرمنٹ کی پیشکش کی خبر کو بہت جگہ دی گئی۔ بہت سے اخبارات نے ان کے بارے میں کارٹون بھی بنائے۔ عوامی حلقوں میں بھی ڈیرل ہیئر کے بارے میں منفی جذبات ہیں۔ ایک شخص نے کہا کہ ان کا رویہ پولیس والوں جیسا ہے اور ان کی انا کا مسئلہ ہے۔ ’میرے خیال میں ان کو گھر چلے جانا چاہیئے لیکن اس سے پہلے ان کے خلاف ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کی کارروائی ہونی چاہیے‘۔ قصہ مختصر پاکستانی محسوس کرتے ہیں ڈیرل ہیئر کے خط لکھنے سے ان کی ٹیم کی بے گناہی ثابت ہو جاتی ہے اور معلوم ہوتا ہے کہ ڈیرل ہیئر میدان میں اور میدان کے باہر درست فیصلہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔ پاکستان کے سابق فاسٹ بالر سرفراز نواز کا کہنا ہے کہ ہیئر کو نہ صرف پاکستانی ٹیم بلکہ پاکستانی قوم سے بھی معافی مانگنی چاہیئے۔ ابھی یہ تو نہیں کہا جا سکتا کہ کہانی ختم ہو گئی ہے کیونکہ انضمام الحق کے خلاف کارروائی ہونا باقی ہے۔ لوگوں کا خیال ہے کہ اب الزامات کو ختم کر کے کرکٹ کے مقابلوں کی طرف توجہ دینی چاہیئے۔ | اسی بارے میں انگلینڈ کو پاکستان کی یقین دہانی قبول 26 August, 2006 | کھیل بال ٹیمپرنگ تنازعہ: انضمام ڈٹ گئے22 August, 2006 | کھیل سماعت:تاریخ کا اعلان آج متوقع 25 August, 2006 | کھیل ہئیر :استعفے کے لیے5 لاکھ ڈالر 25 August, 2006 | کھیل ڈیرل ہیئر کے خط کا متن 25 August, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||