BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 25 August, 2006, 15:02 GMT 20:02 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ہئیر :استعفے کے لیے5 لاکھ ڈالر
ڈیرل ہئیر
آئی سی سی نے کہا ہے کہ وہ ڈیرل ہئیر کے مستقبل کے بارے میں کوئی گارنٹی نہیں دے سکتے۔
آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو میلکم سپیڈ نے انکشاف کیا ہے کہ امپائر ڈیرل ہیئر نے پانچ لاکھ ڈالر کے بدلے مستعفیٰ ہونے کی پیشکش کی تھی۔

لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو نے ڈیرل ہیئر کے اس خط کو افشا کیا جس میں انہوں اوول ٹیسٹ کے واقعے کے بعد پانچ لاکھ ڈالر کے بدلے مستعفیٰ ہونے کی پیشکش کی تھی۔


دریں اثنا بی بی سی سپورٹس ڈیسک کو ڈیرل ہیئر کی جانب سے ملنے والے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ’یہ خط انتہائی مشکل وقت میں لکھا گیا تھا اور میں نے دو روز بعد بہت سوچ بچار کے بعد واپس لے لیا تھا۔ آئی سی سی کو یہ خط لکھنے میں بد نیتی شامل نہیں تھی‘۔
ہم کھیلیں گے
 ہم ٹونٹی ٹونٹی اور ایک روزہ میچوں میں حصہ لیں گے اور تماشائیوں کو مایوس نہیں کریں گے
ظہیر عباس

سپیڈ نے کہا کہ انضمام الحق کے خلاف الزامات کی سماعت ستمبر کے دوسرے ہفتے میں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے صدر شہر یار خان نے ان کو یقین دہانی کرائی ہے کہ پاکستان ون ڈے سیریز کو جاری رکھے گا۔

آئی سی سی کے صدر پرسی سان نے کہا کہ آئی سی سی کے بورڈ کا اجلاس ستمبر کی دو تاریخ کو دوبئی میں طلب کر لیا گیا ہے جہاں بورڈ کے ارکان اس معاملے پر غور کریں گے۔

اس سے قبل چیف ایگزیکٹو میلکم سپیڈ نے کہا کہ یہ سارا مسئلہ کھیل کے دو سادہ سے معاملات کے گرد گھومتا ہے۔ اول یہ کہ کیا پاکستان کے کھلاڑیوں نے گیند کی حالت کو بدلا اور دوئم کیا پاکستانی ٹیم نے چائے کے وقفے کے بعد میدان میں نہ آ کر کرکٹ کے کھیل کو بدنام کیا ہے۔

آئی سی سی چیف ایگزیکٹو نے کہا کہ انہوں ڈیرل ہیئر کے خط کی تفصیلات وکلاء سے مشورہ کرنے کے بعد افشا کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وکلاء کے مطابق خط کے مندرجات انضمام الحق کے خلاف لگائے الزامات سے متعلقہ ہیں اور ان کو اپنے دفاع کے لیے خط کے مندرجات تک رسائی ہونی چاہیے۔

میلکم سپیڈ نے کہا کہ میچ کے بعد ان کی ڈیرل ہیئر سے بات ہوئی تھی اور اس امکان پر بھی غور کیا گیا تھا کہ میچ کو اگلے روز شروع کیا جائے لیکن ڈیرل ہیئر اس پر رضامند نہیں ہوئے۔

میلکم سپیڈ نے کہا کہ میدان میں لیئے گئے امپائر کے فیصلے کو تبدیل کرنے کا اختیار کسی کے پاس نہیں ہے۔

میلکم سپیڈ نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ ڈیرل ہیئر اس معاملے پر ایک بیان جاری کریں گے جس میں وہ اپنا موقف بیان کریں گے۔

فلیچر بھی تنازعے میں
فلیچر بھی بال ٹیمپرنگ تنازعے کی زد میں آگئے
بال ٹیمپرنگ کا معائنہدنیا کا ذرائع ابلاغ
ایمپائرز سے تفصیلی وضاحت کا تقاضا
پاکستان کرکٹ ٹیم’ون ڈے سیریز جاری‘
پی سی بی کو یہی توقع ہے
سٹیو وا’ اصول پسند ڈیرل‘
آسٹریلیا میں امپائر ڈیرل ہیئر کی حمایت
مینیجمنٹ یا کنفوژن
دو پریس کانفرنسوں میں ایک ہی بات
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد