پاکستان کی یقین دہانی قبول | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انگلینڈ نے پاکستان کی ایک روزہ مقابلوں میں حصہ لینے کی یقین دہانی قبول کر لی ہے۔ محدود اووروں کے مقابلوں کا آغاز پیر کو ایک بِیس بِیس اووروں کے مقابلے سے ہوگا۔ انگینڈ کی کرکٹ انتظامیہ نے پاکستان پر گیند خراب کرنےکے الزام سے شروع ہونے والے تنازعہ کے بعد اس امکان کے پیش نظر کے پاکستان ایک روزہ مقابلوں میں حصہ نہ لے دوسری ٹیموں سے رابطے شروع کر دیئے تھے۔ پاکستان کرکٹ انتظامیہ نے جمعہ کے روز، ڈیرل ہیئر کے اس خط کے منظر عام پر آنے کے بعد جس میں انہوں نے پانچ لاکھ ڈالر کے معاوضے کے بدلے ریٹائر ہونے کے ارادے کا اعلان کیا تھا، دوبارہ ایک روزہ مقابلوں میں حصہ لینے کی یقین دہانی کروائی۔ پاکستانی ٹیم کا خیال ہے کہ ڈیرل ہیئر کا خط ان کی ’اخلاقی جیت‘ ہے اور اس سے انضمام الحق کا موقف مضبوط ہو جاتا ہے۔ ٹیم کے مینیجر ظہیر عباس نے بی بی سی ایشیا نیٹ ورک کو بتایا کہ ’ہم پُر اعتماد ہیں کہ ہم نے گیند کو خراب نہیں کیا۔ ’اس سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز پاکستان کا احتجاج درست تھا‘۔ انگلینڈ کی ٹیم کو چوتھے ٹیسٹ میچ میں فاتح قرار دینے کے فیصلے پر نظر ثانی کے بارے انہوں نے کہا کہ اس کے لیئے فریقین سے بات کرنی پڑے گی۔ | اسی بارے میں ’سماعت سیریز کے دوران نہ ہو‘24 August, 2006 | کھیل پاکستان کا طریقہ کار غلط تھا: مانی25 August, 2006 | کھیل ڈیرل ہیئر کے خط کا متن 25 August, 2006 | کھیل سماعت:تاریخ کا اعلان آج متوقع 25 August, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||